سبی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا شہر

سبی، صوبہ بلوچستان کا ایک شہر ہے اور ضلعی صدر مقام ہے۔ اس کو ضلع کا درجہ 1903 میں ملا۔ 1974 میں ضلع نصیر آباد اور ضلع کوہلو اور 1983 میں ڈیرہ بگٹی اور 1986 میں ضلع زیارت بنانے کے لیے اس کو تقسیم کیا گیا۔ سبی، پاکستان کا گرم ترین علاقہ ہے جہاں گرمیوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی اوپر چلا جاتا ہے۔ سبی کا پرانا نام سیوی ہے جو بعد میں سبی پڑ گیا۔ سبی میں ایک پرانا قلعہ بھی ہے جسے سردار چاکر خان رند نے بنایا تھا۔ سبی کی تاریخ بہت پرانی ہے مہرگڑھ بھی اسی علاقے میں ہے۔ سبی شہر دریائے ناڑی کے کنارے واقع ہے۔

سبی
انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ ضلع سبی   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 29°33′00″N 67°53′00″E / 29.55°N 67.883333333333°E / 29.55; 67.883333333333   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 4152 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 130 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
اوقات پاکستان کا معیاری وقت   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 1164896  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

عدالت عالیہ بلوچستان سبی بنچ

ترمیم

سال 1999 میں ایک پرانی آئینی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے اُس وقت کے چیف جسٹس جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری (چیف جسٹس ریٹائرڈ عدالت عظمٰی پاکستان)نے عدالت عالیہ بلوچستان کا ایک بنچ سبی میں قائم کیا ۔ اسی سرکٹ بنچ کا رسمی افتتاح اس وقت کے عدالت عظمٰی کے چیف جسٹس عزت مآب جناب جسٹس سعید الزمان صدیقی نے 4 دسمبر 1999کو کیا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
  1.    "صفحہ سبی في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2024ء