دہلی ملتان روڈ دہلی سلطنت کے شہنشاہ شیر شاہ سوری کی جانب سے بنوایا گیا تھا تا کہ دہلی اور ملتان کے درمیان نقل و حمل کو فروغ دیا جا سکے روڈ پر کچھ میل کے فاصلے پر پوسٹس بنی ہوتی تھیں جہاں پر چست گھوڑے پیغامات پہنچانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔ اس ذریعے سے دہلی سے ملتان تک 500 میل دور پیغامات کچھ دنوں میں ہی پہنچ جاتے تھے۔پاکستان میں یہ سڑک اب بھی پاکپتن اور ملتان کو جوڑنے کے لیے زیر استعمال ہے۔ یہ سڑک پاکپتن، عارفوالہ، گگو، بورےوالا، وہاڑی اور ملتان سے گزرتی ہے۔