گگو
گگّو یا گگو منڈی ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں ملتان دہلی روڈ پر بورے والا اور عارفوالہ کے درمیان واقع ایک قصبہ ہے اس علاقہ میں زیاده پنجابی بو لی جاتی ہے ضلع وہاڑی اور تحصیل بوریوالہ کا قصبہ، بوریوالہ سے عارفوالہ جانے والی سڑک پر 16کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ عارفوالہ سے اس کا فاصلہ 25 کلومیٹر ہے۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کاقدیم نام گنگو تھا، جو ہندو عورت تھی ، رفتہ رفتہ یہ گنگو سے گگو بن گیا۔ پہلے یہ تحصیل میلسی اور ضلع ملتان کا حصہ تھا۔ وہاڑی کے ضلع بننے کے بعد یہ بوریوالہ تحصیل میں شامل ہوا۔ اب یہ قصبہ بوریوالہ کی سب تحصیل ہے۔ قیامِ پاکستان سے پہلے یہاں ریلوے اسٹیشن قائم ہوا، جو پاکپتن لودھراں ریلوے لائن پر ہے ۔ یہاں کی آبادی بنیادی طور پر پانچ دیہات یا چکوک میں تقسیم ہے۔ بازار چک 187/ای بی میں واقع ہے۔ بڑی بستی محمد پورہ چک 235/ ای بی اور چک 247/ ای بی میں واقع ہے جبکہ کچھ علاقہ 185/ای بی اور 195/ای بی میں شامل ہے۔ عمر پور کا تاریخی مقام گگو سے جملیر ا روڈ پر چار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہاں ایک قدیم قلعہ کے آثار پائے جاتے ہیں۔قادریہ کالونی، سیٹیلائٹ ٹائون، نیوسٹی سکیم، ڈگوڈھاریاں، گگو گارڈن اور کالو کالونی یہاں کی رہائشی بستیاں جبکہ غلہ منڈی، مین بازار اور ہسپتال روڈ یہاں کے تجارتی مراکز ہیں۔ یہاں تھانہ، دفتر نائب تحصیلدار، طلبہ کاہائیر سکینڈری اسکول، طالبات کا ڈگری کالج، متعدد سرکاری و پرائیویٹ پرائمری اسکول موجود ہیں۔ یہاں متعدد کاٹن، جننگ اور آئل فیکٹریز بھی ہیں۔ کپاس، گندم، چاول، گنا اور مکئی یہاں کی اہم فصلیں ہیں۔٭…٭…٭[1]
قصبہ | |
گگو | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | صوبہ پنجاب |
ضلع | ضلع وہاڑی |
حوالہ جات
ترمیم30°13′N 72°50′E / 30.217°N 72.833°E(کتاب ’’نگر نگر پنجاب:شہروں اور قصبات کا جغرافیائی، تاریخی، ثقافتی اور ادبی انسائیکلوپیڈیا‘‘ سے مقتبس)