دی میننگ آف دی نوبل قرآن وتھ ایکسپلینٹری نوٹس

محمد تقی عثمانی کی کتاب

دی میننگ آف دی نوبل قرآن وِتھ ایکسپلینٹری نوٹس (انگریزی: The Meaning of the Noble Quran with Explanatory Notes) قرآن کا انگریزی زبان میں ترجمہ ہے۔پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی نے بامحاورہ آسان فہم انداز میں قرآن پاک کا ترجمہ لکھا ہے اور حواشی میں مختصر شرح بھی بیان کی ہے تاکہ مطلب سمجھنے میں دشواری کے وقت قاری اس تشریح سے مدد لے سکے ۔ نیز ہر سورت کی تفسیر سے پہلے اس سورت کا مختصر تعارف کروایا ہے ۔ مقدمہ میں وحی کا مفہوم ، اہمیت ، طریقے ، مکی و مدنی سورتیں ، اسباب نزول ، حفاظت قرآن کے طریقے ، قراءت سبعہ ، ماخذ تفسیر اور رموز واو قاف جیسے مباحث زیر بحث لائے گئے ہیں ۔ اس ترجمہ کے ١٢٦٤ صفحات ہیں اور ٢٠١٦ ء میں مکتبہ معارف القرآن کراچی سے شائع ہوا ہے ۔[1]

دی میننگ آف دی نوبل قرآن وتھ ایکسپلینٹری نوٹس
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زبانانگریزی
موضوعقرآن

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ج ٣ شمارہ ١: ١٩٩۔ 2021-01-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢ {{حوالہ رسالہ}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)