دی نائٹ آف (ٹی وی سیریز)
دی نائٹ آف (اردو: وہ رات) امریکی ٹیلی ویژن کی مختصر سیریز ہے، جو آٹھ حصوں پر مشتمل ہے۔ جرائم کہانی کی صنف سے تعلق رکھنے والا یہ ڈراما 2008ء-2009ء کی ایک برطانوی ٹیلی ویژن سیریز، کریمنل جسٹس پر مبنی ہے۔ اس مختصر سیریز کی کہانی رچرڈ پرائس اور اسٹیوین زیلین نے لکھی ہے جبکہ ہدایات زیلین اور جیمز مارش نے دی ہیں۔ ایچ بی او پر نشر ہونے والی اس سیریز کا آغاز 10 جولائی 2016ء کو ہوا۔ اس کی پہلی قسط 24 جون 2016 کو ایچ بی او آن ڈیمانڈ کے ذریعے پیش کی گئی تھی۔
دی نائٹ آف | |
---|---|
نوعیت | جرائم ڈراما |
تخلیق کار | رچرڈ پرائس اسٹیوین زیلین |
بنیاد | کریمنل جسٹس از پیٹر مفیٹ |
تحریر | رچرڈ پرائس اسٹیوین زیلین |
ہدایات | اسٹیوین زیلین جیمز مارش |
نمایاں اداکار | |
موسیقار | جیف روسو |
نشر | ریاستہائے متحدہ |
زبان | انگریزی |
اقساط | 8 (اقساط کی فہرست) |
تیاری | |
عملی پیشکش |
|
فلم ساز |
|
مدیر |
|
مقام | مینہیٹن |
عکس نگاری |
|
کیمرا ترتیب | واحد-کیمرا |
دورانیہ | 57–96 منٹ |
پروڈکشن ادارہ |
|
نشریات | |
چینل | ایچ بی او |
تصویری قسم | 1080i (ایچ ڈی ٹی وی) |
10 جولائی 2016ء | – 28 اگست 2016|
بیرونی روابط | |
ویب سائٹ |
اداکار
ترمیممرکزی
ترمیم- جان ٹرٹرو بطور جان اسٹون، ناصر خان کا وکیل
- رض احمد بطور ناصر "ناز" خان، ایک پاکستانی-امریکی کالج طالب علم جس پر نیو یارک شہر کے بالائی مغربی علاقے میں ایک لڑکی کو قتل کرنے کا الزام ہے
- مائیکل کینتھ ولیمز بطور فریڈی نائٹ، رائیکرز آئی لینڈ کا ایک بااثر قیدی
- بل کیمپ بطور ڈینس باکس، ناصر خان کے مقدمے پر کام کرنے والا ایک سراغ رساں
- جینی برلن بطور ہیلن ویز، ناصر خان کے مقدمے پر کام کرنے والی ضلعی اٹارنی
- پیمان معادی بطور سلیم خان، ناصر کا والد
- پپورنا جگن ناتھن بطور سفر خان، ناصر کی والدہ
- گلین ہیڈلے بطور ایلیسن کروو، ناصر خان کی نمائندگی کرنے والی وکیل
- امارا کرن بطور شاندرا کپور، ایلیسن کی ملازمہ
- ایشلے تھامس بطور کیلوین ہارٹ، رائیکرز آئی لینڈ کا ایک قیدی
- پال اسپارکس بطور ڈان ٹیلر، اینڈریا کا سوتیلا والد
- صوفیا بلیک ڈیلیا بطور اینڈریا کورنش، مقتولہ
- ایفٹن ولیمسن بطور آفیسر ویگینز، ضلع 21 پر ڈیوٹی دینے والی
- بین شینکمین بطور سارجنٹ کلئین، ضلع 21 پر ڈیوٹی دینے والا
- چپ زین بطور ڈاکٹر کاز، فوٹوگرافر
- پاؤلو کوستانزو بطور رے ہیل، ایک سندیافتہ سرکاری محاسب
- نیڈ آئزنبرگ بطور لارنس فیلڈر، جج
- کرک اسٹکی فنگز جونز بطور رائیکرز آئی لینڈ کا قیدی
- گلین فلیشلر بطور جج روتھ
- محمد بکری بطور طارق، ٹیکسی ڈرائیور اور سلیم کا ساتھی
- نبیل الواہبی بطور یوسف، ٹیکسی ڈرائیور اور سلیم کا ساتھی
معاون
ترمیم- فرینک ایل ریڈلی بطور جیری
- جیف وینکوٹ بطور سراغ رساں لوکاس
- لارڈ جیمر بطور ٹینو
- آریا غرامانی بطور عامر فریق
- صائم لافی بطور حسن خان
- میکس سسیلا بطور ایڈگر
- جے ڈی ولیمز بطور ٹریور ولیمز
اقساط
ترمیمشمار. | عنوان | ہدایت کار | ڈرامائی تشکیل | اصل تاریخ نشر | ریاستہائے متحدہ viewers (millions) |
---|---|---|---|---|---|
1 | "ساحل (The Beach)" | اسٹیوین زیلین | رچرڈ پرائس | 24 جون 2016ء 10 جولائی 2016ء (ایچ بی او) | (آنلائن)0.774 |
2 | "عیار درندہ (Subtle Beast)" | اسٹیوین زیلین | رچرڈ پرائس | 17 جولائی 2016ء | 1.28 |
3 | "سیاہ قالب (A Dark Crate)" | اسٹیوین زیلین | رچرڈ پرائس | 24 جولائی 2016ء | 1.20 |
4 | "فن جنگ (The Art of War)" | جیمز مارش | رچرڈ پرائس | 31 جولائی 2016ء | 1.34 |
5 | "چڑیل کا موسم (The Season of the Witch)" | اسٹیوین زیلین | رچرڈ پرائس اور اسٹیوین زیلین | 7 اگست 2016ء | 1.37 |
6 | "طاقتور آدمی اور پر فریب حسینہ (Samson and Delilah)" | اسٹیوین زیلین | رچرڈ پرائس اور اسٹیوین زیلین | 14 اگست 2016ء | 1.41 |
7 | "فطری موت (Ordinary Death)" | اسٹیوین زیلین | رچرڈ پرائس اور اسٹیوین زیلین | 21 اگست 2016ء | 1.76 |
8 | "وحشی کی پکار (The Call of the Wild)" | اسٹیوین زیلین | رچرڈ پرائس اور اسٹیوین زیلین | 28 اگست 2016ء | 2.16 |