دی نیوز ٹرائب
'دی نیوز ٹرائب (ٹی این ٹی)-(TheNewsTribe) آن لائن اردو اور انگریزی زبان میں خبریں مہیا کرنے والی ایک ویب سائٹ ہے۔ ویب گاہ 2007ء میں آن لائن میڈیا کو ترقی دینے کے لیے بنائی گئی۔ ابتدامیں اس کا ہیڈ کوارٹر بریڈفورڈ، برطانیہ میں قائم کیا گیا۔
TheNewsTribe | |
سائٹ کی قسم | آزاد نیوز ویب سائٹ |
---|---|
دستیاب | انگریزی/اردو |
ایڈیٹر | شاہدعباسی |
ویب سائٹ | www |
تجارتی | ہاں |
آغاز | 2007 |
موجودہ حیثیت | فعال |
پاکستانی صحافی شاہد عباسی کو دی نیوز ٹرائب کے بانی ایڈیٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 2011 میں اپنی باقاعدہ ابتدا کے بعد انتہائی مختصر عرصہ میں معاصر ویب سائٹس میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی دی نیوز ٹرائب پاکستان کی تین بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک شمار کی جاتی ہے۔
انتظامی معاملات کی وجہ سے دی نیوز ٹرائب کے صدر دفاتر یوکے سے پاکستان منتقل کر دیے گئے جس کے بعد سے پاکستان کی پہلی آزاد نیوز ویب گاہ کا اعزاز رکھنے والا پلیٹ فارم اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
2017 میں کچھ انتظامی معاملات کی وجہ سے ویب گاہ کچھ عرصہ غیر فعال رکھی گئی تاہم چند ماہ بعد اسے دوبارہ جاری کیا گیا۔ پاکستان اور مسلم دنیا سے اردو اور انگریزی زبانوں میں خبریں اور دیگر مواد فراہم کرنے والی دی نیوز ٹرائب ڈیجیٹل صحافت کے ابتدائی آزاد پلیٹ فارمز میں سے ایک شمار کی جاتی ہے۔
ابتدائی ٹیم
دی نیوز ٹرائب کی ابتدائی ٹیم میں شامل منظر الہی اس وقت جیو اردو کے ایڈیٹر ہیں۔ فہیم پٹیل ڈان ٹیلی ویژن کی ویب گاہ سے بطور بلاگ ایڈیٹر وابستہ ہیں۔ وقار احمد روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹیلی ویژن کے سوشل میڈیا کو دیکھتے ہیں۔ عبد الحفیظ آزاد انگریزی اخبار دی نیوز، وقار محمد روزنامہ ڈان، سعید عباسی ڈان نیوز، حمزہ روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون، اسرار احمد ہم نیوز، مشفق احمد دی نیوز سے وابستہ ہیں۔
بیرونی روابط
ترمیم- دفتری ویب سائٹ
- دی نیوز ٹرائب فیس بک پر
- دی نیوز ٹرائب ٹویٹر پر
- لنکڈان پردی نیوزٹرائبآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ linkedin.com (Error: unknown archive URL)
- دی نیوز ٹرائب ٹویٹر پر اردو زبان میں