دی ٹو جنٹلمین آف ویرونا
دی ٹو جنٹلمین آف ویرونا ولیم شیکسپیئر کی ایک مزاحیہ ڈراما ہے، جوغالبا 1589 اور 1593 کے درمیان لکھی گئی تھی۔ کچھ لوگوں کے نزدیک اسے شیکسپیئر کا پہلا ڈراما تصور کیا جاتا ہے۔ یہ ڈراما دوستی اور بے وفائی کے موضوعات، دوستی اور محبت کے درمیان کشمکش اور محبت میں لوگوں کے احمقانہ رویے سے متعلق ہے۔