ذکیہ بہروز ذکی
(ذکیه بهروز ذکی سے رجوع مکرر)
ذکیہ بہروز ذکی 26 جون 1962ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ گورنمنٹ کالج کوئٹہ سے بی۔ اے کیا۔ کالج کے زمانے میں شاعری کا آغاز کیا۔ آپ اردو، فارسی اور ہزارگی زبانوں میں شعر کہتی ہیں۔
آپ کا اردو مجموعہ کلام "دریچہ گل " 2005ء میں شائع ہوا۔ جب کہ فارسی مجموعہ"ہنوز در سفری" 2008ء میں شائع ہوا۔ آپ بلوچستان میں فارسی کی پہلی صاحب دیوان شاعرہ ہیں۔
نمونہ کلام اردو
ترمیم- عشق ہی شادابئ جاں ہے ذکی
- زندگی گلزار ہے، صحرا نہیں
- اس کی لو دیتی ہوئی آنکھوں کا راز افشا ہوا
- آرزو کے زخم سینے میں نظر آئے بہت
نمونہ کلام فارسی
ترمیم- شدی تو خستہ ولیکن ذکی درنگ مکن
بمــنـــزلت نرسیـــــدی، هنـــــوز در سفــــری
تصانیف
ترمیم- دریچہ گل (اردو)
- کتاب: موسم گل گذر نہ جائے کہیں (اردو)
- ہنوز در سفری (فارسی)
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمکتاب:هنوز در سفری
مقالہ: بلوچستان کی دوسری فارسی شاعرہ[مردہ ربط]