رائے دہندگی

کسی جماعت کے لیے اجتماعی فیصلہ کرنے یا اظہارِ رائے کرنے کا طریقہ

رائے دہندگی ایک خفیہ رائے شماری، (انگریزی: Voting) ہاتھ اٹھوا کر یا دیگر ذرائع سے کسی فعل، کارروائی، تجویز یا طرز عمل کے خلاف یا حق میں افراد کی رائے معلوم کرنا۔ یہ طریق بالخصوص پارلیمنٹ اسمبلی، میونسپل کمیٹی، کونسل یا کسی دوسرے ادارے کے انتخاب کے لیے عمل میں لایا جاتا ہے۔ سیاسیات میں بھی کسی مخصوص مسئلے پر ووٹنگ ہو سکتی ہے۔ اس کے لیے معمول کا ذریعہ ریفرنڈم یا استصواب ہوتے ہیں۔ بیلٹ کے ذریعے سے ووٹنگ کا طریقہ رازداری کی خاطر انگلینڈ میں اول اول 1870ء میں اختیار کیا گیا۔ اور اسے قانونی اور دستوری شکل دینے کے لیے 1872ء میں بیلٹ ایکٹ پاس کر دیا گیا۔