رائے دہندے کا دعوتی کارڈ
رائے دہندوں کا دعوتی کارڈ یا رائے دہندوں کا اعلامیہ جاتی کاتی یا انتخابی اطلاع کارڈ (انگریزی: voter invitation card یا voter notification card یا notice of election card) ایک معلوماتی ورقیہ ہے، جو عمومًا پوسٹ کارڈ کی شکل میں ہوتا ہے۔ یہ رائے دہندوں سے گزارش کرتا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں۔ اس میں عام طور سے انتخابات، مقام اور رائے دہی کے اوقات اور چناؤ کمیشن کے رابطے کی تفصیلات ہوا کرتی ہیں۔ چونکہ ان کارڈوں میں فنکارانہ چھاپ اور تاریخی خصوصیات ہوا کرتی ہیں، رائے دہندوں کے دعوتی کارڈ جمع کرنا بھی لوگوں میں دلچسپی کا موضوع ہے۔
بہ لحاظ ملک
ترمیمبھارت
ترمیمیہ قطعہ خالی یا نامکمل ہے آپ اس میں اضافہ کر کے مدد کر سکتے ہیں۔ (جون 2017) |
سوویت یونین
ترمیمسوویت یونین کے رائے دہندوں کے کارڈ کو عمومًا سبھی رائے دیں (روسی: "открытки «Все на выборы»") کارڈ کہا جاتا تھا کیونکہ اس دور میں یہ لازم تھا کہ یہ نعرہ ان پر لکھا جائے سبھی رائے دیں۔ ایسے رائے دہندوں کے دعوتی کارڈ کا ایک حصہ فنی تصاویر رکھتا تھا، جب کہ دوسرا حصہ معلومات فراہم کرتا تھا۔ ایسے رائے دہندوں کے کارڈ پر سوویت یونین کے دور میں اس طرح کے الفاظ ضرور لکھے ہوتے: "محترم کامریڈ _____________۔ اس بات کو دہن نشین کر لیں کہ اتوار…"؛ اور اسی سے منسلک ایک اپیل ہوتی کہ کمیونسٹ اور آزاد انتخابی حلقوں کے امیدواروں کے حق میں رائے دی جائے۔ رائے دہندوں کے دعوتی کارڈ "انتخابی حلقے کی متولی شخصیات، ملازمین کے نمائندوں کی کانفرس مہم"، مہم ٹیم کی طرف سے ہوتی اور ہمیشہ ہی ایک عنصر انتخابی مہم پروپگنڈا ہوا کرتا تھا، جو کمیونسٹوں اور آزاد امیدواروں کے حق میں رائے ڈالنے کے لیے زور دیتا تھا۔
روسی وفاق
ترمیمروس میں رائے دہندوں کے دعوتی کارڈ انتخابی مہم پروپگنڈا کا حصہ نہیں ہے۔ ان کا مقصد صرف انتخابات کی اطلاع دینا، رائے دہی کا وقت اور انتخابی مراکز کی اطلاع دینا ہے۔ موجودہ طور پر اکثر متن تصاویر کے بنا ہوتا ہے۔
بیرونی روابط
ترمیم- سبھی رائے دیں۔..
- A. Savelieva. Vote. (Савельева А. А. Отдай голос.)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ vivovoco.rsl.ru (Error: unknown archive URL) روسی میں
- سبھی روسی رائے دہندوں کو دو رائے دہندوں کا دعوتی کارڈ ڈوما انتخابات کے لیے بھیجے جائیں گے (Все российские избиратели получат по два приглашения на думские выборы). روسی میں
- بچوں کی دعوت کا نیوتاآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ecofriendlyparty.com (Error: unknown archive URL)
ویکی ذخائر پر رائے دہندے کے دعوتی کارڈ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |