رائے بالڈون منیٹ (پیدائش:13 جون 1886ءسینٹ لیونارڈز، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز)|وفات:21 اکتوبر 1955ءمینلی، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز،) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے دسمبر 1911ء سے اگست 1912ء تک 9 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ وہ ایک میڈیکل پریکٹیشنر بن گئے[2]

رائے منیٹ
ذاتی معلومات
مکمل نامرائے بالڈون منیٹ
پیدائش13 جون 1886(1886-06-13)[1]
سینٹ لیونارڈز، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا
وفات21 اکتوبر 1955(1955-10-21) (عمر  69 سال)
مینلی، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 98)15 دسمبر 1911  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ19 اگست 1912  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1906–07 سے 15–1914نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ ٹیم
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 9 54
رنز بنائے 391 2142
بیٹنگ اوسط 26.06 28.94
100s/50s 0/3 2/12
ٹاپ اسکور 90 216*
گیندیں کرائیں 589 4155
وکٹ 11 86
بولنگ اوسط 26.36 25.02
اننگز میں 5 وکٹ 0 3
میچ میں 10 وکٹ 0 1
بہترین بولنگ 4/34 8/50
کیچ/سٹمپ 0/0 17/0

زندگی اور کیریئر

ترمیم

منیٹ سڈنی میں پیدا ہوئے اور انھوں نے سڈنی چرچ آف انگلینڈ گرامر اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ اس نے سب سے پہلے نیو ساؤتھ ویلز کے لیے اول درجہ کرکٹ کھیلی جب وہ سڈنی یونیورسٹی میں میڈیسن پڑھ رہے تھے۔ وہ ایک شاندار، کبھی کبھی پرجوش بلے باز، فاسٹ میڈیم باؤلر اور بہترین فیلڈ مین تھا اس نے جنوری 1911ء میں تسمانیہ کے خلاف 150 منٹ میں 151 رنز بنائے۔ ایک سال بعد اس نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں وکٹوریہ کے خلاف 197 منٹ میں ناٹ آؤٹ 216 رنز بنائے، جس میں 169 رنز کا اضافہ دسویں وکٹ 83 منٹ میں سیسل میک کیو کے ساتھ انجام دیا سڈنی کرکٹ گراونڈ پر انھوں نے وکٹر ٹرمپر کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 109 کا اضافہ کرتے ہوئے 111 منٹ میں 90 رنز بنائے تھے۔ انھوں نے سیریز کے چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ دونوں کی پہلی اننگز میں بالترتیب 56 اور 61 رنز بنائے۔ منیٹ نے 1912ء میں آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کیا، لیکن موسمی حالات ان کے کھیل کے موافق نہیں تھے۔ انھوں نے چھ میں سے چار ٹیسٹ کھیلے، اوول میں انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 34 رنز کے عوض 4 وکٹیں ان کی بہترین شراکت تھی۔ یہ ان کا آخری ٹیسٹ میچ تھا۔ اس دورے کے بعد اس نے نیو ساؤتھ ویلز کے لیے کچھ اور میچ کھیلے۔ اپنے آخری میچ میں، وکٹوریہ کے خلاف میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر دسمبر 1914ء میں، انھوں نے باؤلنگ کا آغاز کیا اور 24.2 اوورز میں 50 کے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوری 1914ء میں اس نے نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیم کے ساتھ سیلون کا دورہ کیا جس کی قیادت ریورنڈ ای ایف ویڈی کر رہے تھے، اس دورے کے دوران ٹیم کی بیٹنگ اوسط میں سب سے اوپر رہے۔ 1914ء کے بعد ان کی میڈیکل پریکٹس کے مطالبات نے منیٹ کے کرکٹ کیریئر کو روک دیا۔ اس کے بڑے بھائی لیسلی اور روپرٹ نے بھی نیو ساؤتھ ویلز کے لیے کرکٹ کھیلی۔

انتقال

ترمیم

رائے بالڈون منیٹ 21 اکتوبر 1955ء مینلی، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز کے مقام پر 67 سال 130 دن کی عمر میں اس دنیا سے گذر گئے۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Sydney, Australia, Anglican Parish Registers, 1814-2011"۔ Ancestry.com.au۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-01-22
  2. https://en.wikipedia.org/wiki/Roy_Minnett#cite_note-2
  3. https://www.espncricinfo.com/player/roy-minnett-6622