رابرٹ لینگڈن، مشہور امریکی مصنف ڈین براؤن کا تخلیق کردہ افسانوی کردار کا نام ہے، جو ان کے پراسرار جاسوسی ناولوں کے سلسلہ کا مرکزی کردار ہے۔

Robert Langdon portrayed by Tom Hanks in Angels & Demons
پہلی بار استعمال فرشتے اور شیطان
تخلیق ڈین براؤن
مصور Tom Hanks
Robert Clotworthy (video game)
جنسمرد
پیشہProfessor of Religious Iconology and Symbology at Harvard University
خاندانبغیر نام کے والد (فوت شدہ)
اہل و عیالہاورڈ لینگڈن (پردادا)

رابرٹ لینگڈن ہاورڈ یونیورسٹی کا ایک درمیانی عمر کا پروفیسر ہے، وہ مشہور سمبالوجسٹ، ماہرِ علم علامیات ہیں، جو مذہبی علامات، اشارات، شبیہوں کے علم اور قدیم تہذیبوں کی تصویری زبانیں کے زبردست ماہر سمجھے جاتے ہیں اور اپنے کام میں انتہائی ماہر ہیں۔

رابرٹ لینگڈن کا کردار ڈین براؤن کی طرف سے اب تک چار ناولوں (فرشتے اور شیطان، ڈاونچی کوڈ، دی لوسٹ سمبل، انفرنو) میں پیش کیا جاچکا ہے، جبکہ ان ناولوں پر مبنی دو فلمیں بھی منظر عام پر آچکی ہیں اور دو فلمیں ابھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ فلموں میں بھی باون سالہ امریکی اداکار ٹوم ہینکس نے ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ لینگ ڈن کا کردار ا دا کیا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم