راجرہارٹیگن
مائیکل جوزف راجر ہارٹیگن (پیدائش:12 دسمبر 1879ء چیٹس ووڈ، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز) |وفات: 7 جون 1958ءبرسبین، کوئینز لینڈ،) ایک آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی اور منتظم تھے جو 10 جنوری 1908ء کو انگلینڈ کے خلاف 1907-08ء میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کے 92 ویں ٹیسٹ کا آغاز کرنے والے کھلاڑی بنے۔ دوسری اننگز میں آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے، ہارٹیگن نے 116 رنز بنا کر ایڈیلیڈ اوول میں سخت گرمی میں کلم ہل 160 کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 243 رنز جوڑے جو اب بھی ایک آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا ایک ریکارڈ ہے۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | 12 دسمبر 1879 چیٹس ووڈ، نیو ساؤتھ ویلز, آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 7 جون 1958 (عمر 78 سال) برسبین, کوئنزلینڈ, آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 92) | 10 جنوری 1908 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 21 فروری 1908 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو |
آخری ٹیسٹ
ترمیمکاروباری وابستگیوں کے ذریعے چوتھے ٹیسٹ سے محروم رہا تاہم ہارٹیگن نے 1907/08ء کے سیزن کے پانچویں ٹیسٹ کے لیے چھ ہفتے بعد سڈنی میں صرف 1 اور 5 سکور کر کے واپس لوٹا۔ وارم اپ میچ اور پھر کبھی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔
ریٹائرمنٹ کے بعد
ترمیم1921ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد، ہارٹیگن نے 35 سال تک بورڈ آف کرکٹ کنٹرول آج کے کرکٹ آسٹریلیا میں خدمات انجام دیں اور برسبین کرکٹ گراؤنڈ ٹرسٹ کے چیئرمین بھی رہے۔ ہارٹیگن کو جان ہچیون کے ساتھ مل کر، 1928ء میں برسبین کا پہلا ٹیسٹ میچ محفوظ کرنے کا کریڈٹ دیا گیا تھا[1] یہ میچ آسٹریلیا کے لیے 675 رنز سے ہارنے کے لیے تباہ کن ثابت ہوا لیکن اس میں ہوم ٹیم کے لیے ڈان بریڈمین کا ڈیبیو دیکھنے کو ملا۔
کرکٹ کے علاوہ سرگرمیاں
ترمیمکرکٹ کے علاوہ، ہارٹیگن نے بیس بال میں نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کی نمائندگی بھی کی، برسبین نمائشی گراؤنڈ میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف کوئنز لینڈ کی پہلی ریکارڈ شدہ بین ریاستی بیس بال سیریز میں کھیلا۔ انھوں نے لیکروس میں کوئنز لینڈ کی نمائندگی بھی کی۔
انتقال
ترمیمہارٹیگن کا انتقال 07 جون، 1958ء کو 78 سال اور 177 دن کی عمر میں ہوا برسبین، کوئینز لینڈ، میں ہوا اور اسے برسبین کے ٹووونگ قبرستان میں دفن کیا گیا۔ [2]