راغگان ڈیم سانحہ
21 جولائی 2021 کو باجوڑ کے راغگان ڈیم میں عیدالاضحی کے پہلے دن تین کشتیاں ڈوب گئیں ، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہو گئے۔
عید الاضحیکے موقع پرڈیم میں پکنک منانے والی سیاحوں کی پہلی ڈوبتی کشتی میں 18 افراد سوار تھے۔ [1] دوسری کشتی اسے بچانے کے لیے گئی اور وہ بھی ڈوب گئی۔ پھر تیسری کشتی دونوں کشتیوں میں سوار لوگوں کو بچانے کے لیے گئی اور وہ بھی ڈوب گئی۔ [2] [3] ریسکیو کشتیاں جو ڈوب گئی, سات افراداس میں سوار تھے۔ کشتی میں سوار چار افراد کی لاشیں بازیاب کرلی گئیں جبکہ تین افراد سمیت چار افراد کو زندہ بچالیا گیا ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ [4] ریسکیو حکام کے مطابق 20 افراد لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ [5] [6]
راغگان ڈیم میں ناقص انتظامات کی وجہ سے راغگان بازار میں لوگوں نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ [7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "باجوڑ: راغگان ڈیم میں کشتیاں ڈوبنے سے چار افراد ہلاک، تین لاپتہ"۔ 21 July 2021
- ↑ "باجوڑ، راغگان ڈیم میں 3کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق، 20 لاپتہ"
- ↑ "ڈیم میں کشتی ڈوب گئی ریسکیو کیلئے دوسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی تیسری گئی تو وہ بھی ڈوب گئی باجوڑ سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی"۔ 21 July 2021
- ↑ "باجوڑ: راغگان ڈیم میں 3کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق"
- ↑ "Four Killed as Overloaded Boat Capsizes in Bajaur Dam"
- ↑ "4 killed, 20 missing as three boats capsize in dam in Pakistan"۔ 22 July 2021
- ↑ "باجوڑ: راغگان ڈیم میں 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 4 افراد جاں بحق، 20 لاپتہ"