رحمت کریم بیگ
پروفیسر رحمت کریم بیگ گورنمنٹ ڈگری کالج بونی ضلع چترال میں پروفیسر ہیں اور چترال کے انگریزی لکھاریوں میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ ان کی ہندوکش اسٹڈی سیریز جلد 1(English:Hindukush Study Series Vol 1) اور جلد دوم، چترال ٹور گائیڈ، اسلام مس ریپریذنٹڈ بئی مسلمز اور دی کالاش آف چترال نامی کتابیں انگریزی زبان میں شایع ہو چکی ہیں۔ آپ کا شمار چترال کے نوجوان محققیں، ماہرین تعلیم اور دانشوروں میں ہوتا ہے۔ آپ کی تحریروں کا موضوع چترال، کالاش، چترالی زبان، چترالی ثقافت، تہذیب وتمدن ہے۔