رحم
(رحم مادر سے رجوع مکرر)
اس مضمون میں ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق صفائی کی ضرورت ہے، (جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) |
عورت کا عضو مخصوص۔ پیڑو کی ہڈیوں کے درمیان مثانے کے پیچھے ہوتا ہے۔ سائز تین انچ لمبا اور دو انچ چوڑا اور ایک انچ موٹا ہوتا ہے۔ بالا حصہ چوڑا ہوتا ہے جس کو فنڈس کہتے ہیں۔ نچلا حصہ تنگ ہوتا ہے اس کو سرویکس کہتے ہیں۔ دونوں طرف دو نالیاں جاتی ہیں جن کو نلے فلاوپن ٹیوپ کہا جاتا ہے۔ انہی نالیوں کے ذریعے بیضہ دانی میں سے انڈا رحم میں آتا ہے۔ اس وقت اگر مرد کا مادہ تولید مل جائے تو حمل قرار پاتا ہے جو پورے نو مہینے جاری رہتا ہے۔ رحم میں بڑھنے گھٹنے کی خاص صلاحیت ہوتی ہے۔ دروانِ حمل بڑھتا رہتا ہے۔ بعد میں گھٹ کر اپنی اصلی حالت میں واپس آ جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر رحم سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |