رخسانہ نور
رخسانہ نور (1959 - 12 جنوری 2017) ایک پاکستانی صحافی ، شاعر اور اسکرپٹ رائٹر تھیں۔ [1] [2]
رخسانہ نور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 1959 |
تاریخ وفات | 12 جنوری 2017 | (عمر 57–58 سال)
قومیت | پاکستان |
شریک حیات | سید نور (m.1984–2017) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب |
پیشہ | شاعرہ صحافی |
نوکریاں | جامعہ پنجاب |
وجہ شہرت | آ پیار دل میں جگا الہام |
درستی - ترمیم |
رخسانہ نور نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامعہ پنجاب میں داخلہ لیا۔ جامعہ پنجاب سے انھوں نے ماس کمیونی کیشنز میں ماسٹر ڈگری مکمل کی۔ تعلیم مکمل کرنے بعد وہ اسی جامعہ پنجاب میں وہ استاد کی حیثیت سے شامل ہوگئیں۔
پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ابلاغیات کے بعد انھوں نے 1980ء میں روزنامہ جنگ میں فیچر رائٹر کے طور پر کام کا آغاز کیا۔اس وقت ان کا نام رخسانہ آرزو تھا، 1984ء میں فلم سازسید نورسے شادی کے بعد رخسانہ نور کہلائیں ۔
انھوں نے سپر ہٹ فلم چوڑیاں کے ساتھ ساتھ مجاجن ،مہندی والے ہتھ ، لڑکی پنجابن ، سنگم ، ناگ اور ناگن،جھومر، دوپٹہ جل رہا ہے،جیسی کامیاب فلموں کے اسکرپٹ لکھے۔انھوں نے متعدد پاکستانی فلموں کے کے لیے گانے بھی تحریر کیے۔ان کے فلمی گیتوں کی کتاب ”آپیار دل میں جگا“کو بھی غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔
بہترین فنی خدمات پر انھیں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ رخسانہ نور نے پنجاب یونیورسٹی سمیت متعدد جامعات میں درس و تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیے اور پروڈکشن ہاؤس بھی کھولا۔ سید نور اور رخسانہ نور کی3 بیٹیاں اورایک بیٹا ہے لیکن سید نورکی اداکارہ صائمہ سے دوسری شادی کے بعد رخسانہ نے ایک بیٹی کے ہمراہ الگ رہنا شروع کر دیا تھا۔
تخلیقات
ترمیموہ مندرجہ ذیل قابل ذکر تخلیقات کے لیے مشہور تھیں:
- آ پیار دل میں جگا
- الہام
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "میڈم رخسانہ نور، اللہ آپ کو جنت دے..."
- ↑ "سید نور کی زوجہ رخسانہ نور انتقال کر گئیں"۔ مورخہ 2018-01-12 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-20