رسا نیوز ایجنسی

رسا نیوز ایجنسی ایک پرائویٹ ادارہ ہے جو حوزہ علمیہ کے بعض اہل علم ، طلاب اور محققین کی کوششوں سے تاسیس پایا ، یہ ادارہ حوزہ علمیہ اور معاشرہ ک

"رسا نیوز ایجنسی ایک پرائویٹ ادارہ ہے جو حوزہ علمیہ کے بعض اہل علم ، طلاب اور محققین کی کوششوں سے تاسیس پایا ، یہ ادارہ حوزہ علمیہ اور معاشرہ کے درمیان خبروں اور میڈیا کا مناسب رابطہ قائم کرنے میں کوشاں ہے ۔

حوزہ علمیہ کی ثقافتی اور تحقیقاتی پیداوار ، اہل حوزہ کے درمیان معلومات کے رد و بدل کا زمینہ فراہم کرنا ، امام خمینی(رہ) اور رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای دام ظلہ کے افکار کے مطابق ملک کی سیاسی اور ثقافتی فضا پر اثر گزاری ، علما سے معاشرے اور مقدس نظام اسلامی کی ضرورتوں اور مطالبات سے اہل حوزہ کی معلومات میں افزودگی ، ارکان نظام اور ان کی فعالیتوں کے حوالے سے مراجع تقلید عظام اور علمائے اعلام کے مطالبات و نظریات کی تبیین، اس نیوز ایجنسی کے اھداف ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی نے سن 1382 ھجری شمسی ، مطابق 1424 ھجری قمری ، مطابق، 2003 عیسوی میں اطلاع رساں سںٹر کے ڈھانچے میں اپنی فعالیت کا آغاز کیا اور 13 ذی القعدہ ھجری قمری مطابق 24 نومبر 2007 عیسوی کو اسلامی ثقافت اور گایڈنس منسٹری سے نیوز ایجنسی کے عنوان سے 3833/124 نمبر کا لائسنس لینے میں کامیابی حاصل کی اور آج شیعہ حوزات علمیہ ، علما و مفکرین کی خبروں کو دنیا تک پہنچانے میں کوشاں ہے ۔

واضح رہے کہ در حال حاضر یہ نیوز ایجنسی فارسی ، اردو ، عربی اور انگلش زبان میں شیعہ حوزات علمیہ کی خبروں کو منعکس کرتی ہے اور متعلقہ سائٹوں کے علاوہ کتابوں کی اشاعت ، سافٹ ویر نیز نظریاتی اور ثقافتی مجلات کے میدان میں سرگرم عمل ہے ۔

وظیفہ : رسا ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مقصد انقلاب اسلامی کے اصولوں کی ترویج ، طلاب ، افاضل ، حوزوی مراکز ، نظام اسلامی کے ذمہ داروں اور حوزہ سے دلچسپی رکھنے افراد کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مصنوعات کی پیداوار اور سپلائی نیز مختلف ثقافتی نظریات میں حوزہ علمیہ اور حکومت کے درمیان اتحاد قائم کرنا ہے ۔ یہ ادارہ جدید میڈیا ٹیکنالوجی سے استفادہ اور اپنے مخاطبین کے اعتماد کے سرمایہ کا تحفظ ، حوزوی شخصیتوں ، صاحبان نظر اور میڈیا سے آشنا افراد سے استفادہ اپنی ذمہ داریوں کے تحقق پانے کا راز سمجھتے ہوئے مورد نظر اور مطلوبہ اثر گزاری میں کوشاں ہیں  ۔


نصب العین: پروردگار کی قدرت لایزال پر توکل ، حضرت بقیۃ اللہ آعظم امام عصر(عج) کی عنایتوں کے زیر سایہ نئی اسلامی تہذیب اور حوزہ سے رھبرمعظم انقلاب اسلامی کے توقعات کو پورا کرنے کا عزم اور تنظیمی کوششیں، شیعہ حوزات علمیہ کے مورد اعتماد میڈیا رسا کا دس سالہ نصب العین ہے کہ موثر میڈیا پروڈکشن اور نظام اسلامی کے مقاصد کی تکمیل میں انقلاب اسلامی کے ہم سطح حوزوی صحافیوں کی تربیت میں اثرانداز رہا ہے ۔

نارہ: رسا تمام ان افراد کا مرجع ہے جو حوزہ علمیہ اور اہل حوزہ کے افکار و نظریات  اور تحریکیوں کے سلسلہ میں اخبار و معلومات حاصل کرنے کے درپہ ہیں ۔

حاکم اصول و اقدار :

ادارہ رسا معتقد ہے :

1- الھی نظریات کی رسا کی تمام فعالیتوں پر حکمراںی ۔

2- قران و عترت(ع) شیعہ افکار کی بنیاد کا اعتقاد ۔

3- شیعہ فقہ اور ظھور حضرت حجت(عج) کی زمنیہ سازی اور شرعی دائرے میں انسانی افکار کی نئی پیداوار سے استفادہ ۔

4- ولایت فقیہ، عوام کے دین و دنیا کے آباد کرنے کا واحد فارمولہ ہے، کا اعتقاد ۔

5- سامراجیت سے مقابلہ میں انقلاب اسلامی کی خواہشات پر توجہ کی اہمیت، اتحاد اسلامی ، امر بالمعروف و نھی عن المنکر، اسلامی اقداروں اور الھی شعائر کی تقویت، استقلال اور ملکی سالمیت پر توجہ، اختلاف افکنی سے پرھیز اور قومی اتحاد کی مراعات، شیعہ اور ایران فوبیا سے اجتناب، اسلامی بنیادوں پر استوار تہذیب کی دستیابی اور انقلاب اسلامی ایران کی ثقافت کا دوسری سرزمینوں تک پہنچانا ۔

6- میڈیا پروڈکشن میں حوزات علمیہ کی شہرت اور وقار کا تحفظ ، آزاد افکار کی نشستوں کی ترویج اور حوزہ علمیہ میں علم کی پیداوار کی تحریک کو تقویت ۔

7- امام خمینی(رہ)، ولی فقیہ عصر، مراجع تقلید عظام اور نظام جمھوری اسلام کے ہم جہت علمائے کرام کے نظریات کی توسیع میں سنجیدہ اقدامات ۔

8- نظام جمھوری اسلام کے ہم جہت اہل حوزہ کی تقویت ۔

9- سماج، ثقافت، سیاست ، اقتصاد اور علم کے مینجمنٹ میں اسلامی نظریات کی تبیین ۔

10- جدید شبھات کی جواب دہی ، تبلیغ اور انقلابی شیعت کے افکار کے نشر میں عقلی اور انسانی علوم نیز جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ۔

11- شیعوں ، مسلمانوں ، جدید استکباری نظام سے بر سر پیکار مزاحمتی گروہوں ، مستضعفان جہان خصوصا مزاحمت لبنان و فلسطین کی تقویت ۔

12- باطل اور منحرف فرقوں کے نظریات سے مقابلہ کرنے والوں کی مدد ۔

رسا اپنی فعالیتوں میں موظف ہے:

1- اپنے زیردست افراد کے ساتھ دینی اور اخلاقی بنیادوں کی مراعات کرنا ۔

2- عمل میں شرعی احکام و اصول کی پابندی اور اسلامی اخلاق و قوانین کی مراعات۔

3- ولی فقیہ کی اطاعت ، اسلامی حکومت کے قوانین کی مراعات اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کے فتووں کی پیروی۔

4- تمام میدانوں میں شان طلبگی کا تحفظ اور رضاکارانہ طور پر فعالیتوں کی انجام دہی۔

5- مشورہ کی اہم اصل پر توجہ ، ٹھنک ٹنک روم اور میڈیا کی تخصصی میز کے پیرائے میں صاحبان نظر استفادہ۔

6- مختلف شعبے میں دائمی طور سے کیفیت میں بہتری ، کمیت اور کیفیت کی متوازن ترقی ، خواہشات کی پیمائش اور مطلوبہ سطح یا آئڈیل تک موجود فاصلہ میں کمی لانے کی غرض سے مستقل نظارت اور نگرانی کے عمل کی انجام دہی۔

7- مرکز کی کیفیت کی ترقی کے اصول پر خاص توجہ ( اصل وفادری اور صداقت عمل ، اصل گروہی اور مشارکتی عمل ، اصل پیشہ ورانہ اخلاقیات کی مراعات، اصل تخلیق اور موقع کی تلاش، اصل ذمہ داری)

8- پارٹی سے وابستگی سے پرھیز اور سیاسی تحریکوں سے استقلال ، اقدار مخالف سیاست بازی سے گریز، شخصیتوں و گروہوں کی جانب سے دی جانے والی لالچ کے رعب میں آنے سے پرھیز ، تنظیم اور ممتازین کے قوانین کی رو میں حکومتی اداروں سے وابستگی سے اجتناب۔

9- میڈیا اور اور صحافیت کے آئین کی مراعات ، نیوز کی مثبت لہروں کا قیام، حمایتوں میں افراط و تفریط سے گریز۔

10- تعلیم پر سنجیدگی ، انفرادی اور تنظیمی معلومات کے حصول پر توجہ، پروفیشنل ترقی۔

11- ٹی وی ، ریڈیو ، پیپر اور سوشل میڈیا کی ظرفیتوں سے استفادہ۔

12- حوزات علمیہ ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعمیری تعلقات میں توسیع کی کوشش ۔

13- تنقیدوں پر توجہ ، تذکر اور نیکیوں کی دعوت، صحافیوں کی مشکلات کے حل کی کوشش نیز ملازمت ، ملازمین اور ان کے گھرانے کو سکون فراھم کرنے کی کوشش ۔

14- حوزوی مراکز اور حکومتی اداروں سے تعامل ۔

اردو سرویس کی ایک جھلک :

رسا نیوز ایجنسی کی اردو سرویس مندرجہ ذیل عناوین اور کیٹگیری پر مشتمل ہے :

علاقائی : اسلامی جمھوریہ ایران کے مراجع تقلید، علما، سیاسی ، مذھبی ، سماجی اور ثقافتی شخصیتوں کے سرگرمیوں اور بیانات کا مجموعہ ہے ۔

عالمی : عالم اسلام خصوصا شیعہ شخصیات، برصغیر، عرب دنیا ، یورپ ، امریکا اور دنیا کے دیگر گوشہ میں موجود مراجع تقلید ، علما ، سیاسی ، مذھبی ، سماجی اور ثقافتی شخصیتوں کے سرگرمیوں اور بیانات کا انعکاس ۔

سیاسی: اسلامی معاشرے کے سیاسی مسائل ، مشکلات اور پیچیدگیوں سے عالم اسلام کو مطلع کرنا ۔

ثقافتی: اسلامی ثقافت کی پاسداری اور اسلامی ثقافت کے خلاف سامراجی سازشوں کو برملا کرنا نیز مسلمانوں کی ثقافتی سرگرمیوں سے دنیا کو مطلع کرنا ۔

انٹرویو: اسلامی معاشرہ کو درپیش چیلنج کا تجزیہ اور اس کا راہ حل ماہرین کی زبانوں سے دریافت کرکے معاشرہ تک پہنچانا ۔

مقالات: دینی اور سیاسی مناسبتوں نیز حوادثات کے سلسلہ میں صاحبان قلم کے آثار کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ۔

تصویری رپورٹ: تصویر کی ذریعہ واقعات اور حوادثات کو دنیا کی نگاہوں میں لانا۔

آڈیو اور ویڈیو: اہم شخصیات اور پروگرامز کی کلیپس نشر کرنا۔

یہ نیوز ایجنسی متعلقہ سائٹوں کے علاوہ کتابوں کی اشاعت ، سافٹ ویر نیز نظریاتی اور ثقافتی مجلات کے میدان میں سرگرم عمل ہے۔"

www.ur.rasanews.ir