رِسیا اترپردیش کے ضلع بہرائچ سے17 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے (بذریعے آسام روڈ) جس کا دوران تقریبا28 منٹ کا ہے۔رسیا چونکہ ایک ریلوے اسٹیشن بھی ہے تو یہاں پر ایک بڑا بازار بھی لگتا ہے جو کسی بڑے شہر کے بازار سے کم نہیں۔یہاں پر بہت ساری مسجدیں اور مندربھی موجود ہیں رسیا میں بہت سے مدارس اسلامیہ بھی ہیں اور بہت ساری اسکولیں بھی ہیں جن میں چندرشیکھر آزاد قابلِ ذکر ہے۔

رِسیا کے قریب ہی چند گاؤں بھی ہیں جن میں اٹکوری،جلال پٹی(سیف علی شاہ عدمؔ)،پریوا خان،بھوکھارا،مقام،حسین پور،نوا گاؤں،اور مقام وغیرہ۔رسیا ایک بہت خوبصورت اور دل لبھانے والا شہر ہے جس میں ہر مذاہب کے لوگ بڑے ہی امن وامان کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔رسیا اور اس کے اردگرد آموں کے بہت سے باغات موجودہیں جو اس کی خوبصورتی کو ایک نیا رنگ بخشتے ہیں۔

رِسیا میں ہی ایک عید گاہ ہے جہاں عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ پڑھی جاتی ہے اور بہت سارے گاؤں کے لوگ یہاں پر میلہ منانے کے لیے جمع ہوتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں۔رسیا میں ہی پولیس اسٹیشن اور سرکاری اسپتال کی بھی سوِدھا موجود ہے۔


Saif Ali Shah adam