رشمی بنسل
رشمی بنسل ایک بھارتی غیر افسانوی مصنفہ، کاروبار کی آغازکنندہ اور جواں سال ماہر خصوصی ہے۔ 2016ء تک وہ کاروباروں کے آغاز کرنے (entrepreneurship) پر سات کتابوں کی مصنفہ ہے۔[2][3] اس کی پہلی کتاب، اسٹے ہنگری اسٹے فولش (بھوکے رہ کر بیوقوف بنیے) 25 ایم بی اے کاروبار شروع کرنے والوں کی ترقی کے راز کو جانچتی ہے اور اس کی 500,000 نقول بھارت میں بک چکے ہیں، جو بھارت میں شائع کسی بھی کتاب کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔[4]
رشمی بنسل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1985ء (عمر 38–39 سال) ممبئی |
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | صوفیہ کالج، ممبئی |
پیشہ | اکیڈمک |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [1] |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمبنسل نے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈمنٹل ریسرچ، جنوبی ممبئی میں پرورش پائی جہاں اس کے والد فلکیاتی طبیعیات دان (astrophysicist) تھے۔ کولابا کے سینٹ جوزفز ہائی اسکول میں تعلیم مکمل کر کے سوفیا کالج فار ویمین میں شریک ہوئی۔ وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ احمدآباد سے ایم بی اے میں فارغ التحصیل ہوئی۔[3]
آئی آئی ایم سے پڑھ کر نکلنے کے فوری بعد وہ ٹائمز آف انڈیا کی برانڈ مینیجر بنی۔ دی اِنڈی پِنڈنٹ کے لیے نوجوانوں کا صفحہ تیار کرنے کے بعد اپنے شوہر یتین بنسل کی مشارکت سے JAM (جسٹ انادر میگزین - نوجوانوں کے لیے ایک رسالہ) کی بنیاد رکھی۔[5][6]
آئی آئی ایم احمدآباد کے ایک پروفیسر راکیش بسنت نے سجھاؤ دیا کہ اسے اپنے تعلیمی ادارے سے کاروبار کا آغاز کرنے والے سابقہ طالب علموں پر ایک کتاب لکھنا چاہیے۔ اس ترغیب کے بعد وہ 2008ء میں Stay Hungry Stay Foolish (اسٹے ہنگری اسٹے فولش) لکھی۔ یہ کتاب اتنی کامیاب رہی کہ 100,000 نسخے شروع کے 10 مہینوں میں بک گئے۔ جلد ہی یہ ہندسہ 350,000 تک پہنچا۔ اس کی اگلی کتاب Connect the Dots (کنیکٹ دی ڈاٹس) ایم بی اے کی سند کے بنا کاروبار شروع کرنے والوں کی ترقی کا جائزہ لیتی ہے۔ یہ بھی ایک کامیاب کتاب کے طور پر ابھری۔ اس کی کتاب I Have a Dream (آئی ہیو اے ڈریم) 2011ء میں چھپی۔ یہ سماجی کاروبار شروع کرنے والوں (social entrepreneurs) پر مرکوز ہے۔ کتاب میں دلچسپ انگریزی اور ہندی کی آمیرش موجود ہے، جسے عرف عام میں ہنگلش کہا جاتا ہے، تاکہ اس کی شخصیات کی حقیقی تصویر منظر عام پر لائی جا سکے۔[3][5]
نیویارک ٹائمز کے ہیتھر ٹیمنز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بنسل نے وضاحت کی کہ وہ ہِنگلش کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ عوامی آواز کی سیدھی نمائندگی کرتی ہے اور انھیں زیادہ عندالحقیقت بناتی ہے۔[5] اس کے بعد وہ مزید چار تیزی سے فروخت ہونے والی کتابیں لکھ چکی ہیں: Poor Little Rich Slum, Follow Every Rainbow, Take Me Home اور Arise Awake۔ یہ تمام کتابیں کاروبار شروع کرنے اور اس دوران کامیاب ہونے کے مشورے پر مبنی ہیں۔ وہ اکثر اپنے خیالات کو ان لوگوں کی مثالوں سے تقویت پہنچاتی ہیں جو ناقابل یقین منازل پار کر چکے ہیں۔[3]
مزید دیکھیے
ترمیممطبوعات
ترمیم- Bansal, Rashmi. Stay Hungry Stay Foolish. Westland. 2008. ISBN 978-9381626719.
- Bansal, Rashmi. Connect the Dots. Westland. 2010. ISBN 978-93-81626-70-2.
- Bansal, Rashmi, I Have a Dream. Westland. 2011. ISBN 978-93-80658-38-4.
- Bansal, Rashmi. Poor Little Rich Slum. Westland. 2012. ISBN 978-93-81626-18-4.
- Bansal, Rashmi. Follow Every Rainbow. Westland. 2013. ISBN 978-93-82618-42-3.
- Bansal, Rashmi. Take me Home. Westland. 2014. ISBN 978-93-83260-80-5.
- Bansal, Rashmi. Arise Awake. Westland. 2015. ISBN 978-93-84030-87-2.
- Bansal, Rashmi. God's Own Kitchen.[7] Westland. 2017.
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/167828754 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 مارچ 2020
- ↑ "Author Rashmi Bansal Biography, Books, Blog, Marriage, Husband, Daughter"۔ Youth Developers۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2016
- ^ ا ب پ ت "Rashmi Bansal: An Author, Speaker and Entrepreneur!"۔ Yo! Success۔ 15 July 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2016
- ↑ Satyam Sarvaiya (9 January 2017)۔ "ASSIGNMENT COMMUNICATION SKILLS BOOK REVIEW ON: "STAY HUNGRY STAY FOOLISH""۔ Satyam Sarvaiya۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2017
- ^ ا ب پ Timmons, Heather (19 September 2011)۔ "A Conversation With: Rashmi Bansal"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "Digital capitalization, India, Mumbai, Bansal, 12/17/2008"۔ IFTFdate=26 December 2008۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2016
- ↑ "God's Own Kitchen" by Rashmi Bansal, Westland