رشید ساجد

پاکستانی شاعر/مصنف

رشید ساجد کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور کہانی نویسوں میں ہوتا ہے۔انھوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلم چھوٹے سرکار سے کیا اور کئی کامیاب فلموں کی کہانیاں لکھیں۔ان کی کامیاب فلموں میں بنارسی ٹھگ ، شیر دل ، خزانہ ، آن ، پتن ،ماں بنی دلہن ، طلسمی جزیرہ ، سر کٹا انسان ،چھین لے آزادی ، سجدہ ، آنسو بن گئے موتی ، شاہین ،مسلمان ،پاسبان ، نغمہ ء صحرا ،تیرے پیار میں ، گھر کب آئو گے،سن آف ان داتا،عادل ،دیوداس،آدمی،اچھا شوکر والا ،ہیبت خان،تلاش ،رازسمیت کئی سپرہٹ فلمیں شامل ہیں۔وہ تادم حیات پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رہے۔انھیں کئی فلموں کی بہترین کہانیاں لکھنے پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جن میں بولان ، نگار ،شباب ،میرٹ ایوارڈ شامل ہیں۔اس کے علاوہ فلم "تیرے پیار میں " کی کہانی لکھنے پر انھیں نیشنل فلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ رشید ساجد نے قومی کرکٹ کھلاڑی محسن حسن خان کو پہلی بار پاکستانی فلم "راز " میں بطور ہیرو متعارف کروایا، جس میں ان کے مقابل بابرہ شریف ہیروئن تھیں۔ رشید ساجد کا انتقال 4 فروری 2020ء کو لاہور میں ہوا۔