املا متعلقہ زبان کے رسم خط کے مطابق الفاظ لکھنے نیز تحریر میں درست ہجے کے ساتھ حروف کے استعمال کو کہتے ہیں اور جو طریقہ ان حروف کے لکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اسے رسم خط کہتے ہیں۔ معروف ماہر لسانیات رشید حسن خان املا کی تعریف اس طرح بیان کرتے ہیں:

اردو کے رسم خط کے مطابق، لفظ میں حرفوں کی ترتیب کا تعین، ترتیب کے لحاظ سے اس لفظ میں شامل حرفوں کی صورت اور حرفوں کے جوڑ کا متعارف طریقہ؛ ان سب کے مجموعے کا نام اِملا ہے۔[1]۔

وضاحت ترمیم

کسی بھی لفظ کا درست املا درج ذیل امور سے معلوم کیا جا سکتا ہے:

  1. لفظ میں جن حروف کو آنا چاہیے وہی لکھے گئے ہوں جیسے "تلاطم" میں پہلا حرف "ت" ہے۔ اگر اس کو "طلاطم" لکھا جائے یا "گزرنا" کو زے کی بجائے ذال سے "گذرنا" لکھا جائے تو یہ غلط املا سمجھا جائے گا۔
  2. لفظ میں حروف کو جس ترتیب سے آنا چاہیے اسی ترتیب سے لکھے گئے ہوں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. رشید حسن خان، اردو املا، فکشن ہاؤس لاہور، صفحہ21-22