دوڑ (کرکٹ)
کرکٹ کے کھیل میں دوڑ اسکور کی بنیادی اکائی ہے۔ کرکٹ میں رن (جمع:رنز) یا دوڑ (جمع:دوڑیں) بلے باز اپنے بلے سے بناتا ہے اور یہ دوڑیں ٹیم کے مجموعی سکور میں اضافہ کرتی ہیں۔ اگر کوئی بلے باز 50 دوڑیں (نصف سنچری) یا 100 (سنچری) یا 50 سے زیادہ دوڑیں بناتا ہے تو وہ اس کی بہترین کارکردگی مانی جاتی ہے۔
قوانین
ترمیماسکور کے قوانین کرکٹ کے قوانین کرکٹ کی قانونی شق نمبر 18 میں تفصیل کے ساتھ درج ہیں۔[1] اس شق کے مطابق دوڑ بنانے کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ گیند باز کے مخالف اینڈ پر بلے باز گیند باز کی گیند کو بلے سے مارتا ہے اور دونوں اینڈ کے بلے باز دوڑ بنانے کے لیے دوڑ پڑتے ہیں اور آؤٹ ہوئے بغیر پچ پر مخالف اینڈ پر پہنچتے ہیں۔ سو اس طرح گیند کو مارنے والے بلے باز اب پچ کے دوسرے اینڈ پر ہوتا ہے اور دوسرے اینڈ والا بلے باز اب گیند باز کا سامنا کرتا ہے۔ بلے باز دو، تین یا اس سے بھی زیادہ مرتبہ پچ کے درمیان دوڑ بنانے کے لیے دوڑ سکتے ہیں۔ بلے باز گیند کو باؤنڈری کے پار کر کے چوکا اور چھکا بھی مار سکتا ہے۔ چوکے سے مراد یہ ہے کہ گیند باؤنڈری کی حد پار کرنے سے پہلے کم از کم ایک بار گراؤنڈ کو چھو جائے اور چھکے سے مراد یہ ہے کہ گیند باؤنڈری کی حد کو گراؤنڈ پر گرے یا چھوئے بغیر پار کرے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "سکور بنانے کا قانون نمبر 18"۔ میریلبون کرکٹ کلب۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2015