کھیل
کھیل ان انسانی افعال کو کہا جاتا ہے جن میں جسمانی یا دماغی حرکت یا کچھ معاملوں میں دوبوں طرح سے مشق کو بہ روئے کار لائی جائے۔ کچھ کھیلوں میں جیسے کہ کرکٹ اور ٹیبل ٹینس میں اہم عنصر جسمانی مشق ہے۔ جب کہ شطرنج جیسے کھیل میں زیادہ توجہ دماغی منصوبہ بندی اور چال کے صحیح طرح سے کھیلنے پر ہے۔ بچوں کے مشہور کھیل میوزیکل چیرس میں توجہ جسمانی اور دماغی دونوں طور پر فعالیت پر ہے۔ اس کھیل میں جتنے لوگ ہوتے ہیں اس ایک کرسی کم ہوتی ہے۔ لوگ کرسیوں کے اطراف بھاگتے ہیں اور ریکارڈ کردہ موسیقی کسی ٹیپ رکارڈر، کمپیوٹر، میوزک پلیئر، سیل فون وغیرہ میں سنائی جاتی ہے۔ جیسے کہ ایک شخص جو اصل کھیل میں شریک مسابقت نہیں ہوتا ہے، موسیقی روکتا ہے، کھیل ختم ہوتا ہے لوگوں کو فوری طور پر کرسیوں پر قبضہ کرنا ہوتا ہے۔ ہر کرسی پر جو پہلے بیٹھتا ہے وہ محفوظ ہوتا ہے۔ جو شخص ایک بھی کرسی پر پہلے بیٹھ نہیں پاتا، وہ کھیل سے باہر ہوتا۔ یہ کھیل یوں ہی چلتا رہتا ہے۔ اس طرح کھیل میں جسمانی مشق کے علاوہ دماغی چوکسی اور حاضر دماغی بھی شامل ہوتی ہے۔
کچھ کھیل دو لوگوں تک محدود ہو سکتے ہیں، جیسے کہ شطرنج۔ کچھ کھیل میں بہ یک وقت کئی کھلاڑی ہو سکتے ہیں، جسے کہ کرکٹ اور فٹ بال۔ ان دو کھیلوں میں عام طور سے ٹیمیں بنتی ہیں۔ ایک ٹیم کا مقابلہ حریف ٹیم سے ہوتا ہے۔ ٹیم کا ایک کپتان اور کئی دوسرے کھلاڑی ہوتے ہیں۔ ٹیم والے کھیلوں میں ایک کھیل ناقص مظاہرے کے باوجود ٹیم کے ساتھ کامیاب ہو سکتا ہے اور عمدہ سے عمدہ کارکردگی کے باوجود ٹیم کے ساتھ نہیں ہونے کی وجہ سے کھیل میں اپنی ٹیم کے ساتھ ہار سکتا ہے۔
کچھ کھیل تنہا بھی کھیلے جا سکتے ہیں۔ جیسے کہ کراس ورڈ کا کھیل جو اکثر ایک فرد اکیلے ہی کھیلتا ہے۔ کمپیوٹر، سیل فون اور انٹرنیٹ پر ایسے کئی کھیل بنائے گئے جو لوگ اکیلے ہی کھیلتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھیل کھیلوں کو ریموٹ پارٹنرشپ میں کھیلا جاتا ہے، جن میں دو لوگ دو مختلف جغرافیائی علاقہ جات میں رہ کر کھیل سکتے ہیں۔
کھیلوں کو بغرض صحت کھیلا جاتا ہے۔ کھیلوں کے پیچھے کبھی وقت کے گزارنے کا مقصد شامل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھیلوں کو پیشہ ورانہ طور پر بھی کھیلا جاتا ہے۔
کھیلوں کی فہرست
ترمیمکھیلوں کی چیدہ چیدہ شاخیں ذیل میں فہرست کر دی گئی ہیں۔ امید ہے کے اس سے پڑھنے والوں کو آسانی ہوگی۔ یا آپ باب:کھیل کے باب میں بھی جا سکتے ہیں۔