روس: انقلاب سے رد انقلاب تک (کتاب)
روس: انقلاب سے رد انقلاب تک ٹیڈ گرانٹ کی انگریزی کتاب Russia: from Revolution to Counter-Revolution کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ ترجمہ پاکستان کے معروف مارکسی قائد اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کونسل کے بین الاقوامی معتمد ڈاکٹر لال خان نے کیا تھا۔ اس کتاب کی رسم اجرا کراچی میں بالشویک انقلاب کی 96 ویں سالگرہ کی تقریب میں 7 نومبر ،2013ء کو انجام پائی تھی۔
کتاب کی خصوصیات
ترمیم- اشتراکیت کو ایک عالمی اور ناگزیر ضرورت ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔
- اس بات کو واضح کرنے کی کوشش کی کئی کہ روسی انقلاب کی ناکامی کا خدشہ خود لینن نے ظاہر کیا تھا ۔
- کتاب کا زور اشتراکی اور سماجی مساوات کا نظریہ ہے۔ اس کے آگے مذہبی بنیاد پرستی، آمریت اور جمہوریت پر بحث کی گئی اور نظریے پر عزم مصمم سے آگے بڑھنے کی بات کہی گئی۔[1][2]