رونالڈ جارج ڈراپر(پیدائش: 24 دسمبر 1926ء) جنوبی افریقہ کے ایک سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے 1950ء میں دو ٹیسٹ کھیلے۔ انھوں نے 1945ء سے 1959ء تک اول درجہ کرکٹ کھیلی۔

رونالڈ جارج ڈراپر
ذاتی معلومات
مکمل نامرونالڈ جارج ڈراپر
پیدائش (1926-12-24) 24 دسمبر 1926 (عمر 97 برس)
اوڈٹشورن, صوبہ کیپ
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
حیثیتوکٹ کیپر
تعلقاتایرول ڈراپر (بھائی)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 175)10 فروری 1950  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹیسٹ3 مارچ 1950  بمقابلہ  آسٹریلیا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1945-46 سے 50-1949مشرقی صوبہ
1950-51 سے 60-1959گریکولینڈ ویسٹ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 2 48
رنز بنائے 25 3290
بیٹنگ اوسط 8.33 41.64
100s/50s 0/0 11/11
ٹاپ اسکور 15 177
گیندیں کرائیں 32
وکٹ 1
بولنگ اوسط 27.00
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ 1/7
کیچ/سٹمپ 0/– 32/10
ماخذ: at ای ایس پی این کرک انفو، 31 جنوری 2021

کھیل کا کیریئر

ترمیم

ڈریپر اوڈٹشورن، کیپ صوبے میں پیدا ہوئے اور ان کی تعلیم پورٹ الزبتھ کے گرے ہائی اسکول میں ہوئی تھی۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے، اپنی 19 ویں سالگرہ پر دسمبر 1945ء میں مشرقی صوبے کے لیے انھوں نے اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو پر ہی سنچری بنا کر میچ میں سب سے زیادہ اسکور بنایا۔ انھوں نے 1946-47ء میں مشرقی صوبے کے لیے وکٹ کیپنگ شروع کی، جو بعد میں انھوں نے باقی کیرئیر میں باقاعدگی سے اپنا لی.

ٹیسٹ کرکٹ میں آمد

ترمیم

ڈراپر کو جنوبی افریقی الیون کے لیے وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا جس نے 1949-50ء میں آسٹریلیا کا دورہ کیا چند ہفتوں بعد اس نے مشرقی صوبے کے لیے آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 86 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے آسٹریلیا سے پہلے تین ٹیسٹ ہارنے کے بعد، ڈراپر ان پانچ نئے کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہیں سلیکٹرز نے چوتھے ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا تھا جن میں سے چار، بشمول ڈراپر، ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے تھے اور انھوں نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے، صرف 15 رنز بنائے، لیکن میچ ڈرا ہو گیا اور اس نے پانچویں ٹیسٹ کے لیے اپنی جگہ برقرار رکھی، لیکن یہاں انھوں نے ایک اننگز میں 7 اور 3 رنز بنائے یہی وجہ تھی کہ انھوں نے مزید ٹیسٹ نہیں کھیلے، لیکن وہ کچھ سالوں تک کیوری کپ میں بلے باز رہے۔ 1952-53ء کے سیزن میں اپنے پہلے دو میچوں میں، گریکولینڈ ویسٹ کے لیے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے، اس نے روڈیشیا کے خلاف 145 اور 8 اور بارڈر کے خلاف 129 اور 177 رنز بنائے، پہلی بار کسی نے ہر اننگز میں سنچری بنائی۔ کیری کپ کے ان دو میچوں میں سے ہر ایک میں اس نے پہلے دن لنچ سے پہلے سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی آخری اول درجہ سنچریاں تھیں۔ اپنے آخری اول۔درجہ میچ میں، ٹرانسوال بی کے خلاف 1959-60ء میں، اس نے گریکولینڈ ویسٹ کی پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 77 میں سے 39 رنز بنائے۔ ان کے چھوٹے بھائی ایرول نے 1951-52ء میں مشرقی صوبے کے لیے اور 1953-54ء میں گریکولینڈ ویسٹ کے لیے 68-1967ء تک کھیلا۔

عمررسیدہ کرکٹ کھلاڑی

ترمیم

3 ستمبر 2021ء کو جنوبی افریقہ کے جان سیسل واٹکنز کی 98 سال 145 دن کی عمر میں وفات کے بعد ڈونلڈ ڈراپر سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی بن گئے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم