رویت ہلال کمیٹی، پاکستان

چاند دیکھنے کی مہم

رویت ہلال کمیٹی، پاکستان ملک کی وفاقی حکومت کی قائم کردہ ایک کمیٹی ہے۔ اس کے تاسیسی مقاصد ہر ماہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرنا ہے۔ اس کمیٹی کے موجودہ چیئر مین عبدالخبیر آزاد ہیں۔ حکومت پاکستان کی قائم کردہ صوبائی اورمرکزی رویت ہلال کمیٹیوں میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ محکمہ موسمیات ،نیوی اور سپارکوکے نمائندے بھی فنی معاونت کے لیے ہراجلاس میں موجودہوتے ہیں اور پھر متفقہ رائے کی روشنی میں اور ارکان کی موجودگی میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت یا عدم رویت کااعلان کرتے ہیں۔ رویت ہلال سے متعلق جو فیصلہ اور اعلان کیاجاتا ہے وہ ارکان کے اتفاق رائے سے ہوتاہے اور اس فیصلے پر ارکان کے دستخط بھی ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین ترمیم