عمدہ شاعر، حلقہ ارتقائے ادب کے سیکریٹری، ادبی تنظیم" میواتی دنیا" کے ایگزیکٹو ممبر، بزمِ معراجِ ادب کے صدر اور حلقہ اربابِ ذوق لاہور کے ارکان اور معروف سینئیر شاعر مرحوم اختر رومانی کے فرزند ،

پیدائش

ترمیم

ریاض رومانی ولد اختر رومانی (میو راجپوت) 12 اپریل 1959ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ،

تعلیم

ترمیم

اسلامیہ ہائی اسکول بغداد پورہ لاہور سے میٹرک کیا، بعد ازاں گورنمنٹ شالیمار کالج بغداد پورہ لاہور میں تعلیم پائی ، پھر پنجاب یونیورسٹی لاہور سے مزید تعلیم پائی،

نمونہ کلام

ترمیم
  • اپنی گٹھڑی خود اٹھانا ہے اسے بھاری نہ کر
  • ہم نفس بازار سے اتنی خریداری نہ کر
  • کون کافر ہے شہیدوں میں گنا جائے کسے
  • اے فقیہ ِ شہر عجلت میں سند جاری نہ کر[1]

  • حصارِ وقت میں آتا نہ تھا خیال تِرا
  • یہی تھا عیب تِرا اور یہی کمال تِرا
  • میانِ چشم کئی راستے بنانے لگا
  • پسِ حِجاب دمکتا ہوا جمال تِرا[2]

کاروبار

ترمیم

ثناء کوویلٹس (لاہور) کے نام سے ادارے کے سی او تھے، یہ ادارہ رضائیاں۔گدے تکیے۔کشن یا بیڈ کور کی سپلائی کرتا ہے،

وفات

ترمیم

ریاض رومانی بوجہ ہارٹ اٹیک 7 جنوری 2023ء کو لاہور میں وفات پا گئے ،

حوالہ جات

ترمیم