ریلو کٹا ایک پنجابی زبان کا ایک سلینگ (عامی و بازاری سا لفظ) ہے۔ اس لفظ کو بہت سے معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 2017ء کے فائنل میچ کے بعد پاکستانی سیاست دان عمران خان نے کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر اور ریلو کٹا گہا۔ جس پر یہ عمران خان پر خاصی تنقید بھی ہوئی اور یہ لفظ خبروں میں بھی بہت زیادہ آنے لگا۔

کرکٹ

ترمیم

کرکٹ میں ’ریلو کٹا‘ کسی بھی ٹیم میں شامل اضافی کھلاڑی کو کہتے ہیں، اس کے معنی ہیں وہ کھلاڑی جو دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیلے۔ مثال کے طور پر اگر طاق نمبر کے کھلاڑی ہوں، جیسے 9، تو چار چار کھلاڑیوں کی ٹیم بنا دی جاتی ہے اور نواں کھلاڑی دونوں ٹیموں کی طرف سے کھیلتا ہے۔[1]

عام زندگی میں

ترمیم

مثال کے طور پر گدھا گاڑی میں گاڑی کو کھینچنے والے گدھے کے ساتھ بعض اوقات ایک عدد مزید گدھا یا تو ٹریننگ کے نقطہ نظر سے اور یا ایک عدد گدھی اصل گدھے کی موٹیویشن کے لیے لگا دیا جاتا ہے۔ یہ دوسرا گدھا یا گدھی اگرچہ اصلا بے کار ہوتا ہے مگر بہرحال (گنتی پوری کرنے، موٹیویشن یا دکھلاوے وغیرہ کے لیے) ضروری بھی ہوتا ہے۔ اس دوسرے گدھے کو پنجابی زبان میں ریلو کٹا کہتے ہیں، یعنی بظاہر موجود مگر اصلا فضول۔ یہیں سے یہ لفظ ایک ایسے بے کار فرد کے لیے بولا جانے لگا جو بہرحال ضروری بھی ہو۔ اردو زبان میں اس کا قریب المعنی سلینگ "پخ" ہے۔

حوالہ جات

حوالہ جات

ترمیم