عمران خان

وزیر اعظم پاکستان 2018ء تا 2022ء اور سابق کرکٹ کھلاڑی
اس صفحہ کو محفوظ کر دیا گیا ہے؛ استفسارِ وجوہات اور متعلقہ گفتگو کے لیے تبادلۂ خیال کا صفحہ استعمال کریں۔

عمران احمد خان نیازی پاکستانی سیاست دان, سابق کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2002ء تا 2007ء اور 2013ء تا 2018ء تک پاکستان قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل عمران خان ایک کرکٹر اور مخیر تھے۔ انھوں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور بعد میں خدمت خلق کے منصوبے بنائے جیسے کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر اور نمل کالج وغیرہ۔[10][11] عمران خان کی پیدائش لاہور میں اونچے درمیانے طبقے کے نیازی پشتون خاندان میں ہوئی، ان کے والد انجینئر اکرام اللہ خان نیازی تھے، عمران خان نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور پھر رائل گرائمر اسکول ویلسٹڑ انگلینڈ اور بعد میں کیبل  کالج آکسفورڈ سے حاصل کی۔ انھوں نے 13 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی۔[12]

عمران خان
 

مناصب
قائدِ جماعت   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
25 اپریل 1996  – 2 دسمبر 2023 
در پاکستان تحریک انصاف  
 
گوہر علی خان  
رکن قومی اسمبلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
10 اکتوبر 2002  – 3 نومبر 2007 
حلقہ انتخاب حلقہ این اے۔71  
 
نوابزادہ ملک احمد خان  
چانسلر   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
7 دسمبر 2005  – 2014 
در بریڈفورڈ یونیورسٹی  
بیٹی لوک ووڈ  
کیٹ سوان  
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
11 مئی 2013  – 31 مئی 2018 
حلقہ انتخاب حلقہ این اے۔56  
پارلیمانی مدت چودہویں قومی اسمبلی  
حنیف عباسی  
 
رکن پندرہویں قومی اسمبلی پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
13 اگست 2018  – 11 اپریل 2022 
حلقہ انتخاب حلقہ این اے-95 (میانوالی-1)  
پارلیمانی مدت پندرہویں قومی اسمبلی  
وفاقی وزیر داخلہ [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
18 اگست 2018  – 18 اپریل 2019 
وزیر اعظم پاکستان (22  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
18 اگست 2018  – 10 اپریل 2022 
شاہد خاقان عباسی  
میاں محمد شہباز شریف  
معلومات شخصیت
پیدائش 5 اکتوبر 1952ء (72 سال)[2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل پشتون [4]  ویکی ڈیٹا پر (P172) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ بھورا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام [5]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ جمائما گولڈ سمتھ (16 مئی 1995–22 جون 2004)
ریحام خان (8 جنوری 2015–30 اکتوبر 2015)
بشریٰ بی بی (18 فروری 2018–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساتھی سیتا وائٹ (1987–1991)
ایما سارجنٹ (1982–1986)  ویکی ڈیٹا پر (P451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد سلیمان عیسی خان [6]،  قاسم خان [6]  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد اکرام اللہ خان نيازى [6]  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ شوکت خانم   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی کیبل کالج
ایچی سن کالج
رائل گرائمر اسکول ووسٹر
جامعہ اوکسفرڈ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  کرکٹ کھلاڑی ،  آپ بیتی نگار ،  سرمایہ کار [7]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو [8][9]،  انگریزی [9]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
دستخط
 
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی طور پر اپنے کالج کے لیے کھیلا اور بعد میں ویلکیسشائر کے لیے، عمران خان نے 18 سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور اسی سال انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 1971ء سیریز سے کیا۔ آکسفورڈ سے گریجویشن کے بعد، انھوں نے 1976ء میں پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا اور 1992ء تک کھیلا۔ انھوں نے 1982ء اور 1992ء کے درمیان میں ٹیم کے کپتان کے فرائض بھی سر انجام دیے۔[13] خاص طور پر ان کی قیادت میں 1992ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں فتح یاب رہی۔[14]

ابتدائی زندگی و تعلیم

عمران کی پیدائش 25 نومبر، 1952ء کو لاہور پاکستان میں ہوئی۔[15] وہ پشتونوں کے مشہور قبیلے نیازی سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ان کی والدہ شوکت خانم صاحبہ زیادہ تر میانوالی میں سکونت پزیر رہیں۔ وہ اکرام اللہ خان نیازی کے اکلوتے بیٹے ہیں۔[16] سولہویں صدی میں ان کے  آبا و اجداد میں ہیبت خان نیازی، شیر شاہ سوری کے معزز جنرل اور پنجاب کے گورنر رہے۔[17] ان کی والدہ پشتون قبیلے برکی سے تعلق رکھتی ہیں[18] اس قبیلے  نے پاکستان کی تاریخ میں جاوید برکی اور ماجد خان جیسے کامیاب کرکٹ کھلاڑیوں کو پیدا کیا۔[19]

جوانی میں عمران خان ایک خاموش طبیعت اور شرمیلے انسان تھے، [20] ابتدائی تعلیم لاہور میں کیتھیڈرل اسکول اور ایچیسن کالج، لاہور سے حاصل کی، اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔[21] وہاں رائل گرائمر اسکول میں تعلیم حاصل کی اور پھر اوکسفرڈ یونیورسٹی سے سیاسیات، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین کے ساتھ گریجویشن کی۔ وہ 1974ء میں اوکسفرڈ یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔[22]

کرکٹ

عمران خان
 
کرکٹ کی معلومات
بلے بازیدائیں ہاتھ سے بلے بازی (RHB)
گیند بازیدائیں باوو سے تیز گیند بازی
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 88)3 جون 1971  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ2 جنوری 1992  بمقابلہ  سری لنکا
پہلا ایک روزہ (کیپ 175)31 اگست 1974  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ایک روزہ25 مارچ 1992  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ ایف سی لسٹ اے
میچ 88 175 382 425
رنز بنائے 3807 3709 17771 10100
بیٹنگ اوسط 37.69 33.41 36.79 33.22
100s/50s 6/18 1/19 30/93 5/66
ٹاپ اسکور 136 102* 170 114*
گیندیں کرائیں 19458 7461 65224 19122
وکٹ 362 182 1287 507
بالنگ اوسط 22.81 26.61 22.32 22.31
اننگز میں 5 وکٹ 23 1 70 6
میچ میں 10 وکٹ 6 0 13 0
بہترین بولنگ 8/58 6/14 8/34 6/14
کیچ/سٹمپ 28/0 36/0 117/0 84/0
ماخذ: ای ایس پی این کرکٹ انفو، 5 نومبر 2014

عمران خان نے کرکٹ کے جہان میں بھی اپنا ایک اعلیٰ مقام بنایا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ماضی میں وہ سیاست کی بجائے کرکٹ کے حوالے سے زیادہ مشہور رہے ہیں۔ ان ہی کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کرکٹ عالمی کپ جیتا تھا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 1969ء - 1970ء میں لاہور کی طرف سے سرگودھا کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔ 1971ء میں انگلستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔

کرکٹ ریکارڈ

ٹیسٹ ریکارڈ

انھوں نے 88 ٹیسٹ میچ کھیل کر 362 وکٹیں 22.81 کی اوسط سے حاصل کیں۔ 1981ء-1982ء میں لاہور میں سری لنکا کے 8 کھلاڑی صرف 58 رنز دے کر آؤٹ کیے۔ اور 23 مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے 36.69 کی اوسط سے 3807 رنز بنائے جن میں سے 5 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ان کا زیادہ سے زیادہ سکور ایڈی لینڈ میں 1991ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے 132 رنز رہا۔ ان کا شمار پاکستان کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ اس اعتبار سے وہ پاکستان کے پہلے کپتان تھے جن کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو بھارت اور انگلستان کو انگریزی سرزمیں میں ہرایا۔ بطور کپتان انھوں نے 48 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے 14 جیتے اور 8 ہارے اور 26 برابر یا بغیر کسی نتیجے سے ختم ہوئے۔

ون ڈے ریکارڈ

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 1992ء میں ان کی قیادت میں کھیلتے ہوئے پانچواں کرکٹ عالمی کپ جیتا۔ یہ اعزاز ابھی تک پاکستان صرف ایک دفعہ ہی حاصل کر سکا ہے۔ انھوں نے 175 ایک روزہ میچوں میں حصہ لیا۔ اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔ 3709 رنز 33.41 کی اوسط سے بنائے۔ ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 102 ناٹ آؤٹ تھا جو انھوں نے سری لنکا کے خلاف 1983ء میں کھیلتے ہوئے بنائے۔ ان کی قیادت میں 139 ایک روزہ میچ کھیلے گئے جن میں سے 77 جیتے 57 ہارے، چار بے نتیجہ رہے جبکہ 1 میچ برابر رہا۔

  • انھوں نے مجموعی طور پر 5 عالمی کرکٹ کپ میں حصہ لیا جو 1975ء، 1979ء، 1983ء، 1987ء اور 1992ء میں منعقد ہوئے۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان مختلف برطانوی اور ایشیائی اخباروں میں خاص طور پر پاکستان کی قومی ٹیم کے بارے میں آرٹیکل تحریر کرتے رہے ہیں۔[23] بی بی سی اردو  اور اسٹار ٹی وی نیٹ ورک سمیت ایشیائی اور برطانوی کھیلوں کے نیٹ ورک پر کرکٹ مبصر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔[24] 2004ء میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے 14 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تو، وہ ٹین اسپورٹس چینل کے خصوصی براہ راست پروگرام میں مبصر تھے، [25] 1992ء کے بعد ہر کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران میں وہ مختلف چینلوں پر ٹیم کارکردگی اور میچز کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرتے رہے ہیں۔[26]ان کو بطور کپتان ْسب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ٹیسٹ میچ میں بہترین بولنگ اوسط اور بہترین گیند باز ریکارڈ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔[27][28]

نومبر 2005ء کو عمران خان کو بیرونس لاک ووڈ کے بعد بریڈفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر مقرر کیا گیا تھا، [29] 26 فروری کو یونیورسٹی یونین نے ہر گریجویشن تقریب سے ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے انھیں عہدے سے ہٹانے کے لیے قرارداد پیش کی تھی [30] تاہم خان صاحب نے اعلان کیا کہ بوجہ سیاسی مصروفیات اس عہدے کی ذمہ داریاں سر انجام دینے سے قاصر ہیں لہذا وہ 30 نومبر 2014ء کو یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔[31] یونیورسٹی کے وائس چانسلر برائن کینٹرن نے عمران خان کو طالب علموں کے لیے ایک شاندار رول ماڈل قرار دیا۔[32]

ذاتی زندگی اور سماجی کام

1990ء کی دہائی کے دوران میں عمران خان نے کھیلوں کے لیے یونیسیف کے خاص نمائندہ کے طور پر  بنگلہ دیش، پاکستان، سری لنکا اور تھائی لینڈ میں صحت اور امیجریشن پروگراموں کو فروغ دیا۔[33] لندن میں کرکٹ کے فلاحی ادارے لارڈ ٹیورنرز کے لیے بھی کام کر چکے ہیں۔[34] عالمی کرکٹ کپ منعقدہ 1992ء کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، اس کے بعد سماجی کاموں میں حصہ لینا شروع کیا۔ اپنی والدہ کے نام پر شوکت خانم میوریل ٹرسٹ کی بنیاد رکھی، ٹرسٹ کی پہلی کوشش کے طور پر پاکستان کے پہلے اور واحد کینسر ہسپتال کی بنیاد رکھی۔[35] اس کی تعمیر کے لیے پوری دنیا سے 25 ملین ڈالر سے زائد عطیہ اور فنڈز کا استعمال کرتے ہوئی جبکہ ہسپتال کی زمین اس وقت کے وزیر اعلیٰ میاں نواز شریف نے عطیہ کی تھی۔

27 اپریل 2008ء کو عمران خان نے ضلع میانوالی میں نمل کالج نامی تکنیکی کالج کا قیام کیا۔[36] یہ کالج میانوالی ترقیاتی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا اور دسمبر 2005ء سے اسے بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے ایسو سی ایٹ کالج کا درجہ حاصل ہے۔ ان کی ایک اور فلاحی تنظیم عمران خان فاؤنڈیشن ہے جس کا مقصد پاکستان بھر میں محتاج لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ اس تنظیم نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کو مدد فراہم کی ہے۔ بخش فاؤنڈیشن نے عمران خان فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ڈیرہ غازی خان، میانوالی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں روشن گاؤں کی مہم چلائی ہے، اس مہم کے ذریعے منتخب کردہ گاؤں میں شمسی توانائی کے کئی اسٹیشنوں کا قیام کیا جائے گا اور گاؤں والوں کو شمسی توانائی سے چلنے والی لالٹین فراہم کی جائے گی۔[37]

قومی اور بین الااقوامی اعزازات

انھیں حکومت پاکستان کی جانب سے صدراتی ایوارڈ بھی ملا۔ علاوہ ازیں 1992ء میں انسانی حقوق کا ایشیا ایوارڈ اور ہلال امتیاز (1992ء) میں عطا ہوئے۔ آپ بریڈفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جمائما خان سے شادی

1995ء میں عمران خان نے مرحوم برطانوی ارب پتی تاجر سر جیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی، جمائما گولڈ سمتھ سے شادی کی۔ جمائما گولڈ سمتھ نے شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا اور ان کا اسلامی نام جمائما خان ہے۔ اس شادی کا شہرہ پوری دنیا میں ہوا اور عالمی میڈیا نے اس کو خصوصی اہمیت دی۔ 22 جون، 2004ء کو انھوں نے طلاق کا اعلان کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مصروف زندگی کی وجہ سے انھیں وقت نہیں دے پاتے تھے۔

ریحام خان سے شادی

 
عمران خان نے دوسری شادی اینکر پرسن ریحام خان سے سنہ 2014 میں کی تھی تاہم یہ شادی ناکام ثابت ہوئی۔

8 جنوری، 2015ء کو عمران خان برطانوی و پاکستانی صحافی ریحام خان کے ساتھ رشتہِ ازدواج میں بندھ گئے۔ 30 اکتوبر، 2015ء کو دونوں نے طلاق کی کارروائی شروع کرنے کی تصدیق کر دی۔[38] اور عمران خان کی یہ شادی بھی ناکام رہی۔

بشریٰ بی بی سے شادی

2017ء کے اواخر اور 2018ء کے آغاز میں کئی خبریں آئیں کہ عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشری بی بی سے شادی کر لی ہے۔ تاہم عمران خان[39][40] تحریک انصاف کے دیگر افراد[41][42][43] اور مانیکا خاندان نے اس افواہ کی نفی کی۔[44][45][46] 7 جنوری 2018ء کو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ نے ایک بیان جاری کیا کہ عمران خان نے بشری بی بی کو شادی کے لیے پیغام دیا ہے تاہم ابھی اسے قبول نہیں کیا گیا۔[47] 18 فروری 2018ء کو، پی ٹی آئی نے تصدیق کی کہ عمران خان نے بشری بی بی سے شادی کر لی ہے۔[48][49]

سیاسی زندگی

کرکٹ کیریئر کے دوران میں عمران خان کو کئی مرتبہ سیاسی عہدوں کی پیش کش کی گئی۔ 1987ء میں صدرپاکستان محمد ضیاء الحق نے انھیں مسلم لیگ میں سیاسی عہدے کی پیش کش کی جسے انھوں نے انکار کر دیا۔[50] نواز شریف نے بھی اپنی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا تھا۔[51] ضیاء الحق کے ساتھ عمران خان کے اچھے تعلقات تھے، انھوں نے کرکٹ چھوڑ دی تھی لیکن جنرل ضیاء ان کو دوبارہ کرکٹ میں واپس لے کر آئے  1992ء کا ورلڈ کپ بھی جنرل ضیاءکے کہنے پر کھیلا۔[52]

1994ء کے آخر میں انھوں نے انٹیلی اجنسی (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ حمید گل اور محمد علی درانی کی قیادت میں پاسبان نامی گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور اسی انھوں نے سیاست میں باقاعدہ شمولیت میں دلچسپی ظاہر کی۔[53]۔

25 اپریل 1996ء کو تحریک انصاف قائم کر کے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ ابتدائی طور پر انھیں کامیابی نہ مل سکی۔ لیکن حالیہ دنوں میں وہ اپنی جدوجہد اور اصول پرستی کی بدولت پاکستانی عوام، خصوصاً نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس وقت ان کی سیاسی جماعت کو پاکستان پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 32، ایوان بالا میں 7، صوبائی اسمبلی سندھ میں 4، صوبائی سمبلی پنجاب میں 30 اور صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں 59 نشستیں حاصل ہیں۔

1999ء میں جنرل پرویز مشرف  کے نعرے کرپشن  اور سیاسی مافیا کا خاتمےٗ کی وجہ سے مشرف کی فوجی آمریت کی حمایت کی۔ عمران خان کے مطابق مشرف انھیں 2002ء میں وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی لیکن انھوں نے انکار کر دیا۔[54] 2002ء کے ریفرنڈم میں عمران خان نے فوجی آمر کے ریفرنڈم کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ تمام بڑی جماعتوں نے اس ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی۔[55] 2002ء میں عام انتخابات میں وہ میانوالی کی سیٹ سے قومی اسمبلی کے ارکان منتخب ہوئے۔انھوں نے قومی اسمبلی کی  کشمیر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں بھی خدمات سر انجام دیں ہیں۔[56]

2 اکتوبر، 2007 کو جنرل مشرف نے آرمی چیف کے عہدے سے استعفٰی دیے بغیر صدارتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا، اس فیصلے کے خلاف  آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے دیگر 85 اسمبلی ارکان کے ساتھ مل کر عمران خان نے تحریک چلائی۔[57] 3 نومبر، 2007ء کو فوجی آمر پرویز مشرف کے ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد آپ کو نظربند کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔[58] 14 نومبر کو پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامی حالت کے خلاف طلبہ احتجاج کے دوران میں عمران خان عوامی حلقوں میں نظر آئے۔ اس ریلی کے دوران میں اسلامی جمعیت طلبہ نے عمران خان کو زد و کوب کیا۔[59] اس احتجاج کے بعد ان کو گرفتار کر کے ڈیرہ غازی خان کی جیل میں بھجوا دیا گیا جہاں یہ چند دن قید رہے۔[60] انتظامیہ کے مطابق ان پر "دہشت گردی" قانون کے تحت مقدمہ بنایا جائے گا۔دنیا بھر کی اخبارات نے عمران کی فوجی آمر پرویز مشرف کے خلاف جدوجہد کو سراہا ہے۔ لیکن یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ پرویز مشرف سے وزارت عظمی کا منصب طلب کر رہے تھے اور جب انھیں انکار کر دیا گیا تو وہ پرویز مشرف کے خلاف ہو گئے۔[61] 18 نومبر کو عمران خان نے ڈیرہ غازی خان جیل میں بھوک ہڑتال شروع کی۔[62] 22 نومبر کو اچانک رہا کر دیا گیا۔

عمران نے کہا ہے کہ ان کی زندگی اور کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ برطانوی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کے لندن میں مقیم سربراہ الطاف حسین کے خلاف کوئی قدم نہیں اُٹھایا جس سے یہ لوگ شیر ہو کر تشدد کی کارروائی کر سکتے ہیں۔ عمران خان متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے قائد الطاف حسین کے خلاف الزامات تو لگاتے رہے اور یہ دعویٰ کرتے رہے کہ وہ الطاف حسین کے خلاف ثبوت لے کر لندن جائیں گے۔ وہ گئے بھی لیکن اپنے الزامات کو کسی عدالت میں کبھی ثابت نہ کر سکے۔

30 اکتوبر 2011ء کو عمران  خان نے لاہور میں 100،000 سے زائد حامیوں کو خطاب کیا، حکومت کی پالیسیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی تبدیلیاں حکمران جماعتوں کے خلاف "سونامی" ہیں۔25 دسمبر 2011 ءکو کراچی میں ہزاروں حامیوں پر مشتمل کامیاب عوامی تقریب کا انعقاد  کیا۔ اس وقت سے عمران خان حکمران جماعتوں اور پاکستان میں مستقبل کے سیاسی امکانات کا حقیقی خطرہ بن گیا۔۔ بین الاقوامی ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق،  پاکستان تحریک انصاف دونوں قومی اور صوبائی سطح پر پاکستان میں مقبول جماعتوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ 6 اکتوبر 2012 کو عمران خان ​​نے پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں کوٹائی کے گاؤں پر ڈرون حملے کے خلاف مظاہرین کے ایک کاروان میں شامل ہوئے، 23 مارچ 2013 کو، خان نے اپنے انتخابی مہم کے آغاز پرنیا پاکستان  قرارداد متعارف کروائی۔ 29 اپریل کو آبزور جریدے نے عمران خان اور ان کی جماعت کو حکمران مسلم لیگ کے لیے اہم اپوزیشن قرار دیا۔ 2011ء اور 2013 کے درمیان، عمران  خان اور نواز شریف کے مابین تلخ جملوں اور الزامات کی بوچھاڑ کا سلسلہ رہا۔  اپریل 2013 سے انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے ایک دوسرے پر تنقید کی۔اس انتخابی مہم کے دوران میں عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان کو امریکا کی جنگ سے باہر نکالتے ہوئے قبائلی علاقوں میں امن لے کر آئے گا۔  انھوں نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اور ملک کے دوسرے حصوں میں مختلف عوامی اجلاسوں کو خطاب کیا جہاں انھوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف یکساںتعلیمی نظام متعارف کروائے گی  جس میں امیر اور غریب بچوں کو مساوات ملے گی۔ انتخابات سے صرف چار دن قبل 7 مئی، 2013ء کو ایک فورک لفٹ سے گرنے کے بعد عمران خان کو لاہور میں شوکت خانم ہسپتال لے جایا گیا۔ طبی معائنے کے بعد بتایا گیا کہ عمران خان بخیریت ہیں کوئی تشویش ناک بات نہیں۔ اس سانحے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے منسوخ کر دیے گئے۔[63] عمران خان نے لاہور کے ہسپتال میں لیٹ کر ویڈیو لنک کے ذریعے نے اسلام آباد میں حامیوں کی ایک ریلی سے خطاب کر کے مہم کا اختتام کیا۔

2018ء کے عام انتخابات میں ان کی جماعت پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔

 
خان لندن میں چیتھم ہاؤس میں خطاب کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان

17 اگست 2018ء کو عمران خان 176 ووٹ حاصل کر کے بائیسویں وزیر اعظم پاکستان بن گئے جب کہ ان کے مد مقابل اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔[64] انھوں نے 18 اگست 2018ء کو حلف لیا۔[65] 18 اگست، کو انھوں نے بیس رکنی کابینہ کا اعلان کیا اور وزیر داخلہ اور وزیر پاور کا قلمدان خود کے لیے منتخب کیا۔[66] بعد ازاں کابینہ میں توسیع کی گئی اور انھوں نے وزیر پاور کا قلمدان عمر ایوب خان کو سونپ دیا۔

کابینہ

 
خان علی خامنہ ای اور حسن روحانی کے ساتھ

عمران خان نے حلف لینے کے بعد اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا تھا۔ ان کے زیادہ تر مقرر کردہ وزرا پہلے بھی مشرف کے دور میں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دور میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔[67][68]

2023ء میں گرفتاریاں

پہلی گرفتاری اور رہائی

 
خان علاج کے بعد شوکت خانم ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

اسلام آباد کی ضلعی اور سیشن عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کے نتیجے میں، اسلام آباد پولیس اور لاہور پولیس نے 14 مارچ 2023ء کو خان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا۔ [69] [70] 9 مئی کو، عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیم فوجی دستوں نے گرفتار کیا تھا۔ [71] [72] یہ القادر ٹرسٹ کیس میں ان کے مبینہ کردار پر تھا، [73] [73] [74] جس کے بعد پی ٹی آئی پارٹی کے اراکین نے ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔ [75] [76] ان کی گرفتاری سے مظاہرے ہوئے اور 9 مئی کے فسادات ہوئے ۔ [77] بعد ازاں سپریم کورٹ نے اس گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ [78] 9 مئی کے فسادات کے بعد، پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین نے خان کا ساتھ چھوڑ دیا اور جہانگیر ترین کی قیادت میںاستحکام پاکستان پارٹی بنیاد رکھی۔ [79] 12 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ عمران خان کو محفوظ ضمانت دے دی گئی اور اسی دن رہا کر دیا گیا۔[80]

سزا اور دوسری گرفتاری

 
خان 2019 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں

5 اگست 2023ء کو، عمران خان کو دوسری بار گرفتار کیا گیا اور 2018ء سے 2022ء تک اپنی وزارت عظمیٰ کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرکاری قبضے میں ایسے تحائف کی خرید و فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنائی گئی جو بیرون ملک دوروں کے دوران وصول کیے گئے تھے اور ان کی مالیت 140 ملین روپے سے زیادہ تھی۔ [81] 29 اگست 2023ء کو، ایک اپیل کورٹ نے خان کی بدعنوانی کی سزا اور تین سال قید کی سزا معطل کر دی اور ضمانت منظور کر لی۔[82][83][84] بدعنوانی کے مقدمے میں معطل سزا کے باوجود، اسلام آباد کی ایک خصوصی عدالت نے حکم دیا کہ وہ "سائفر کیس" کے سلسلے میں جیل میں ہی رہیں گے۔ خان نے بارہا الزام لگایا ہے کہ انھیں ایک سائفر یا سفارتی کیبل موصول ہوئی ہے، جس میں اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ وہاں ایک امریکی شہری نے پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر اسے عہدے سے ہٹانے کی سازش کی۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے خان کے خلاف مبینہ سائفر پر معلومات شیئر کرنے اور ریاستی راز افشا کرنے اور اس طرح آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا۔ [85] [86]

 
خان ستمبر 2019 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ

30 جنوری 2024ء کو، خان کو اس کیس میں مجرم قرار دیا گیا اور 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عمران خان نے 8 فروری کو ہونے والے 2024ءکے پاکستانی عام انتخابات میں ووٹروں سے "اپنے ووٹ سے ہر ناانصافی کا بدلہ لینے" پر زور دیتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا۔ ان کے وکیل نے اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا اور ان کی قانونی ٹیم نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ بہت سے مبصرین نے الزام لگایا کہ یہ سزا 2024 ءکے انتخابات سے قبل خان اور پی ٹی آئی کو سائیڈ لائن کرنے کی مہم کا حصہ تھی۔ [87] خان نے خود اپنے خلاف تمام الزامات کو "سیاسی طور پر محرک" قرار دیا۔[88] ان کے اس وقت کے وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے نائب شاہ محمود قریشی کو بھی اس کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ خان کی بہن علیمہ نے کہا کہ استغاثہ نے ان کے بھائی کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔[89] اگلے دن، خان کو توشہ خانہ کیس کے لیے مجرم قرار دیا گیا اور اسے 14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ [90] جس میں اسے اور اس کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دیے گئے سرکاری تحائف کی غیر قانونی فروخت شامل تھی، جب وہ وزیر اعظم تھے۔ اگست میں اپنی گرفتاری کے بعد سے، خان کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کا ٹرائل بھی ہوا۔ [91]

فلم

 
خان نومبر 2018 میں روسی وزیر اعظم دمتری میدویدیف سے ملاقات کر رہے ہیں۔

عمران خان کی جدو جہد پر 2013ء میں ایک فلم کپتان ریلیز ہوئی، جس میں عمران خان کے 1992ء سے لے کر 2013ء تک کے عوامی تبدیلی تک کے ادوار کو دکھایا گیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے واضح کیا گیا کہ مذکورہ فلم کی سرمایہ کاری و پیش کاری کا عمران خان اور اس کی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں اور یہ ایک قطعی غیر وابستہ منصوبہ ہے جو فلم اور میڈيا سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے بنائی گئی ہے۔

تصانیف

عمران خان نے مندرجہ ذیل کتابیں لکھیں:

  • عمران خان (1975)۔ West and East۔ میکملن پبلشرز۔ ISBN 0-333-90059-6 
  • عمران خان، پیٹرک مرفی (1983)۔ Imran: The autobiography of Imran Khan۔ پیلہم بکس۔ ISBN 0-7207-1489-3 
  • عمران خان (1989)۔ Imran Khan's cricket skills۔ لندن : گولڈن پریس اِن ایسوسی ایشن وِدھ ہیملن۔ ISBN 0-600-56349-9 
  • عمران خان (1991)۔ Indus Journey: A Personal View of Pakistan۔ چیٹو اینڈ ونڈس۔ ISBN 0-7011-3527-1 
  • عمران خان (1992)۔ All Round View۔ مینڈارن۔ ISBN 0-7493-1499-0 
  • عمران خان (1993)۔ Warrior Race: A Journey Through the Land of the Tribal Pathans۔ چیٹو اینڈ ونڈس۔ ISBN 0-7011-3890-4 
  • عمران خان (2011)۔ Pakistan: A Personal History۔ بینٹم پریس۔ ISBN 0-593-06774-6 

اعزازات

سجاوٹ ملک تاریخ نوٹ حوالہ
  شاہ حماد آرڈر آف دی رینسانس   بحرین 17 دسمبر 2019 بحرین کا سب سے بڑا اعزاز جوغیر ملکی معززین کو دیا جاتا ہے۔ [92]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. بنام: Imran Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اپریل 2022
  2. ربط: https://d-nb.info/gnd/118984454 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  3. مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — CC0 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
  4. ^ ا ب https://www.britannica.com/biography/Imran-Khan
  5. https://www.ndtv.com/india-news/imran-khan-on-religion-his-divorce-and-his-memoirs-565286
  6. ^ ا ب مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
  7. https://gulf-times.com/story/677697
  8. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 11 مئی 2020
  9. تاریخ اشاعت: 4 فروری 2017 — Mother and the mother tongue — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اگست 2022
  10. تھامس فلیچر (6 اپریل 2012)۔ "عمران خان"۔ $1 میں جان نورائٹ، چارلس پیرش۔ Sports Around the World: History, Culture, and Practice۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 231۔ ISBN 978-1-59884-300-2۔ 12 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2013 
  11. کاملہ حیات (2012)۔ "خان"۔ $1 میں عائشہ جلال۔ The Oxford Companion to Pakistani History (بزبان پاکستان انگریزی)۔ کراچی: مینہ سید، اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ صفحہ: 282۔ ISBN 978-0-19-547578-4 
  12. Pakistan Test Captaincy record آرکائیو شدہ 1 مارچ 2017 بذریعہ وے بیک مشین۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ اخذکردہ بتاریخ 18 دسمبر 2012.
  13. Pakistan Test Captaincy record آرکائیو شدہ 1 مارچ 2017 بذریعہ وے بیک مشین۔ کرک انفو۔ اخذکردہ بتاریخ 18 دسمبر 2012.
  14. "Imran Khan"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ 7 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  15. "#HappyBirthdayIK: PTI Chairman Imran Khan turns 62"۔ DAWN.COM۔ Dawn۔ 5 اکتوبر 2014۔ 7 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2016 
  16. Imran Khan (1993)۔ Warrior Race۔ London: Butler & Tanner Ltd۔ ISBN 0-7011-3890-4 
  17. Catriona Luke (03 اگست 2018)، "The enigma inside a paradox wrapped in a conundrum"، دی فرائیڈے ٹائمز۔ اخذکردہ بتاریخ 03 اگست 2018.
  18. Imran Khan (1993)۔ Warrior Race۔ London: Butler & Tanner Ltd۔ ISBN 0-7011-3890-4 
  19. Tim Adams (2 جولائی 2006)۔ "The path of Khan"۔ Guardian۔ UK۔ 30 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2007 
  20. Syed Hamad Ali (23 جولائی 2008)۔ "Pakistan's Dreamer"۔ New Statesman۔ UK۔ 2 اگست 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اگست 2008 
  21. "Imran Khan ─ from flamboyant cricketer to prime minister"۔ Dawn۔ 18 اگست 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 ستمبر 2018 
  22. "The Interview: Anything he Khan't do?"۔ The Oxford Student۔ 1999۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2007  [مردہ ربط]
  23. "Sports: opinion"۔ Outlook magazine۔ 4 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2008  الوسيط |archiveurl= و |archive-url= تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط |archivedate= و |archive-date= تكرر أكثر من مرة (معاونت);
  24. Imran Khan (25 فروری 2003)۔ "Another poor batting display"۔ BBC۔ 13 جنوری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2008 
  25. "Big Time cricket on small screen"۔ The Financial Express۔ 3 مارچ 2004 
  26. John Goodbody (10 مئی 1999)۔ "Sky and BBC join forces for coverage"۔ The Times۔ UK 
  27. "All-round records | کرک انفو Statsguru"۔ ESPNcricinfo۔ 2 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2013 
  28. "All-round records | کرک انفو Statsguru"۔ ESPNcricinfo۔ 2 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2013 
  29. Staff، agencies (2005-11-23)۔ "Imran Khan appointed Bradford chancellor"۔ The Guardian (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0261-3077۔ 24 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2016 
  30. "Students want Imran Khan sacked as vice-chancellor of University of Bradford – Times of India"۔ The Times of India۔ 21 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2016 
  31. "Imran made to quit as chancellor of UK University"۔ www.thenews.com.pk۔ 24 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2016 
  32. "Imran Khan resigns as University of Bradford chancellor"۔ BBC News (بزبان انگریزی)۔ 2014-06-02۔ 24 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2016 
  33. "Mr Imran Khan's Statement"۔ عالمی ادارہ صحت۔ 24 جنوری 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2007 
  34. Alison Kervin (6 اگست 2006)۔ "Imran Khan: 'What I do now fulfils me like never before'"۔ The Sunday Times۔ UK۔ 23 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2007 
  35. Alison Kervin (6 اگست 2006)۔ "Imran Khan: 'What I do now fulfils me like never before'"۔ The Sunday Times۔ UK۔ 23 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2007 
  36. "University delegation goes east to establish new College"۔ بریڈفورڈ یونیورسٹی۔ 22 فروری 2006۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2007 
  37. "Buksh Foundation partners with Imran Khan Foundation in 'Lighting a Million Lives' project"۔ پاکستان ٹوڈے۔ 19 مارچ 2013۔ 23 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2013 
  38. سچ ٹی وی، 30 اکتوبر 2015، "عمران خان اور ریحام میں طلاق ہو گئی، عمران خان نے تصدیق کر دی"
  39. "Putting to rest: Rumours of third marriage are baseless, says Imran Khan – The Express Tribune"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون (بزبان امریکی انگریزی)۔ 2016-07-13۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2018 
  40. "Will celebrate publicly when I get married: Imran Khan – The Express Tribune"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون (بزبان امریکی انگریزی)۔ 2016-07-12۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2018 
  41. "Imran Khan marries again?"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جنوری 2018 
  42. "Did Imran Khan secretly get married again? Aides deny media report"۔ ہندوستان ٹائمز (بزبان انگریزی)۔ 6 جنوری 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جنوری 2018 
  43. "Imran Khan ties the knot again: report"۔ پاکستان ٹو ڈے۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جنوری 2018 
  44. شفیق بٹ (3 اگست 2017)۔ "What brings PTI chief to a remote town?"۔ ڈان۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جنوری 2018 
  45. "PTI denies Imran Khan marriage claims – The Express Tribune"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون (بزبان امریکی انگریزی)۔ 2016-07-13۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2018 
  46. "Manika family clears the air on Imran's third marriage – The Express Tribune"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون (بزبان امریکی انگریزی)۔ 2016-07-14۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2018 
  47. "Imran Khan has proposed marriage to Bushra Maneka: PTI"۔ جیو ٹی وی۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جنوری 2018 
  48. "PTI confirms Imran Khan's marriage with Bushra Maneka"۔ www.geo.tv۔ 18 فروری 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2018 
  49. "PTI confirms Imran Khan's marriage to Bushra Manika"۔ ڈان۔ 18 فروری 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2018 
  50. Dawn.com (17 اگست 2018)۔ "Imran Khan ─ from flamboyant cricketer to prime minister"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2018 
  51. Dawn.com (17 اگست 2018)۔ "Imran Khan ─ from flamboyant cricketer to prime minister"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2018 
  52. "عمران خان نے 1992ء کا ورلڈ کپ ضیاالحق کے کہنے پر کھیلا | خبریں گروپ Pakistan"۔ dailykhabrain.com.pk (بزبان امریکی انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2018 
  53. Dawn.com (17 اگست 2018)۔ "Imran Khan ─ from flamboyant cricketer to prime minister"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2018 
  54. Tim Adams (2 جولائی 2006)۔ "The path of Khan"۔ The Guardian۔ London۔ 30 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 نومبر 2011 
  55. "Opposition parties may boycott referendum"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 2002-03-22۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2018 
  56. "Candidate details: Imran Khan"۔ Pakistan Elections۔ 26 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2007 
  57. "Pakistan MPs in election boycott"۔ BBC۔ 2 اکتوبر 2007۔ 12 جنوری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2007 
  58. "Imran Khan escapes from house arrest"۔ The Times of India۔ India۔ 5 نومبر 2007۔ 6 نومبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2007 
  59. "Khan arrested under terror laws as Musharraf defends crackdown" آرکائیو شدہ 1 مارچ 2017 بذریعہ وے بیک مشین۔ Walsh, Declan. The Guardian. Published 14 نومبر 2007. Accessed 25 اگست 2015.
  60. Isambard Wilkinson, Pakistan Correspondent, and Matthew Moore (21 نومبر 2007)۔ "Imran Khan released from prison in Pakistan"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2018 – www.telegraph.co.uk سے 
  61. سڈنی مورننگ ہیرالڈ، 15 نومبر 2007ء، "Always more to Khan than playboy image revealed"
  62. AFP، "Pakistan's Imran Khan on hunger strike: spokesman"
  63. رابرٹ میکی (7 مئی 2013)۔ "Video of Imran Khan' s Fall at Election Rally in Pakistan"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مئی 2013 
  64. "PTI chief Imran Khan elected prime minister of Pakistan"۔ جیو نیوز۔ 17 اگست 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2018 
  65. نادر گرامانی (18 اگست 2018)۔ "Prime Minister Imran Khan: PTI chairman sworn in as 22nd premier of Pakistan"۔ dawn.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018 
  66. "عمران خان کی وفاقی کابینہ کل حلف اٹھائے گی، اسد عمر"۔ Dailypakistan.com.pk۔ 18 اگست 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018 
  67. "PM Imran Khan's first cabinet anything but 'Naya Pakistan' - Pakistan Today"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018 
  68. ڈان (18 اگست 2018)۔ "PM Imran Khan finalises names of 21-member cabinet"۔ dawn.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018 
  69. Abid Hussain۔ "'Police here to send me to jail,' Khan says in video amid clashes"۔ www.aljazeera.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2023 
  70. Sophia Saifi، Tara John، Vasco Cotovio، Kathleen Magramo، Azaz Syed (14 March 2023)۔ "Imran Khan greets supporters outside home after Pakistan police arrest operation ends in chaos"۔ CNN (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2023 
  71. "Imran Khan Arrested Outside Court, Whisked Away By Paramilitary Personnel"۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مئی 2023 
  72. Abid Hussain۔ "Former Pakistani PM Imran Khan arrested at Islamabad court"۔ www.aljazeera.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مئی 2023 
  73. ^ ا ب "Imran Khan Arrest LIVE Updates: Former Pakistan PM taken into custody from outside Islamabad High Court"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 9 May 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مئی 2023 
  74. Umer Burney (9 May 2023)۔ "Imran Khan arrested from outside IHC in Al-Qadir Trust case"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مئی 2023 
  75. "Imran Khan arrest live updates: PTI leaders call for nationwide protests"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مئی 2023 
  76. "Imran Khan:Dozens of police seize ex-PM outside court in Pakistan"۔ BBC News۔ 9 May 2023 
  77. "May 9 riots 'mastermind' Imran Khan to be tried in military court: Rana Sanaullah"۔ Geo News۔ 30 May 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2024 
  78. Sophia Saifi (11 May 2023)۔ "Arrest of Pakistan's former Prime Minister Imran Khan was illegal, top court rules"۔ CNN (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2023 
  79. Samaa Web Desk (8 June 2023)۔ "Demanding action against May 9 instigators, JKT, Aleem Khan officially launch Istehkam-e-Pakistan Party"۔ Samaa (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2023 
  80. "Imran Khan leaves court after being granted bail"۔ BBC News (بزبان انگریزی)۔ 12 May 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2023 
  81. "Pakistan's Imran Khan sentenced to three years in prison, arrested"۔ Al Jazeera (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2023 
  82. "Pakistani court suspends former Prime Minister Imran Khan's conviction, sentencing"۔ Fox News۔ 23 August 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2023 
  83. Christina Goldbaum (29 August 2023)۔ "Imran Khan's 3-Year Sentence Is Suspended by Pakistan Appeals Court"۔ The New York Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2023 
  84. Hafsa Adil (29 August 2023)۔ "Imran Khan live news: Ex-Pakistan PM to remain in jail for 'cypher' hearing"۔ AlJazeera۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2023 
  85. Abid Hussain۔ "Despite bail order, Imran Khan remains in jail over 'cypher case'"۔ Al Jazeera (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2023 
  86. "Pakistan court indicts jailed ex-PM Imran Khan in state secrets case"۔ Al Jazeera (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2023 
  87. Ariba Shahid (30 January 2024)۔ "Reaction to Pakistan ex-PM Imran Khan's 10-year jail term"۔ Reuters۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2024 
  88. Ariba Shahid (30 January 2024)۔ "Reaction to Pakistan ex-PM Imran Khan's 10-year jail term"۔ Reuters۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2024 
  89. "Former Pakistani Prime Minister Imran Khan gets 10 years in prison ahead of elections"۔ Associated Press News۔ 30 January 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2024 
  90. Ariba Shahid، Asif Shahzad (31 January 2024)۔ "Pakistan ex-PM Imran Khan jailed for 14 years a day after 10-year sentence"۔ Reuters۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2024 
  91. "Imran Khan: Former Pakistan PM jailed another 14 years for graft"۔ BBC News۔ 31 January 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2024 
  92. "Imran awarded Bahrain's highest civil award"۔ The International۔ 17 December 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2023 

بیرونی روابط

کھیلوں کے عہدے
ماقبل  کپتان پاکستان قومی کرکٹ ٹیم
1982–1983
مابعد 
کپتان پاکستان قومی کرکٹ ٹیم
1985–1987
مابعد 
ماقبل  کپتان پاکستان قومی کرکٹ ٹیم
1989–1992
مابعد 
سیاسی جماعتوں کے عہدے
نیا عہدہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
1996–تاحال
برسرِ عہدہ
سیاسی عہدے
ماقبل  پاکستان کے وزرائے اعظم
2018—تا حال
برسرِ عہدہ
تعلیمی عہدے
ماقبل  چانسلر برائے بریڈفورڈ یونیورسٹی
2005–2014
مابعد