ریٹا گیلگہر
ریٹا گیلگہر (انگریزی: Rita Gallagher) (پیدائش یکم ستمبر، 1921ء – 2 فروری 2004ء) امریکی رومانی مصنفین کی بانی رکن تھی۔ وہ رومانی ناولوں کی نانی مانی تحریری معلمہ تھی۔ اس کے علاوہ وہ خود خواتین کی تاریخ پر مبنی تین فکشن ناول 1982ء سے 1986ء کے بیچ لکھ چکی ہیں۔
سوانح حیات
ترمیمریٹا گیلگہر یکم ستمبر، 1921ء کو پیدا ہوئی تھی۔ وہ انیس سال کی عمر میں مس مشی گن کا تاچ پہن چکی ہیں۔ 1949ء میں وہ امریکی فضائیہ کے ایک ہواباز سے شادی کر چکی ہیں جو ان کے دوسرے شوہر تھے۔ وہ تین بچوں کی والدہ ہیں، جن میں مصنفہ ریٹا کلے ایسٹراڈا پہلی شادی سے ہیں اور دو لڑکے جیفری اور گریگری دوسری شادی سے ہیں۔ گیلگہر، ان کی مصنفہ دختر اور رومانی ناول نگار پیرس آفٹن بانڈز، سونڈرا اسٹینفرڈ اور پیگی کلیوز نے مل کر امریکی رومانی مصنفین کی بنا ڈالی، جس کی اولین کانفرنس 1981ء میں ووڈلینڈز، ٹیکساس میں ہوئی۔
1982ء سے 1986ء تک وہ تین تاریخی فکشن کے ناولوں کو چھپوا چکی ہیں، جن کے نام اس طرح ہیں: "شیڈوز آن دی وینڈ"، "سیڈوڈ ڈیسٹینی" اور "پیشن اسٹار" ہیں۔ اپنی آگے کی زندگی میں وہ تحریروں کی معلمہ بنی، جس میں ان کے کئی شاگرد مطبوعاتی مصنف بن چکے ہیں۔ اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر وہ "رائٹنگ رومانسیز" اور "کین یو رائٹ اے رومانس؟" لکھ چکی ہیں۔گیلگہر کا انتقال 2 فروری، 2004ء کو ہوسٹن میں 82 سال کی عمر میں ہوا۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمتحریری کام
ترمیمسایہ کے نام کے سلسلے (Shadows Series)
ترمیم- شیڈوز آن دی وینڈ، (1982)
- شیڈوڈ ڈیسٹینی، (1985)
ناول
ترمیم- پیشن اسٹار، (1986)
غیر فکشن
ترمیم- رائٹنگ رومانسیز (1997) (بہ شرکت ریٹا کلے ایسٹراڈا)
- یُو کَین رائٹ رومانس (1999)(بہ شرکت ریٹا کلے ایسٹراڈا)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Life In Legacy - Week of February 7, 2004، 2004-04-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا، اخذ شدہ بتاریخ 2004-02-07
{{حوالہ}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت)