ریڑھ کی ہڈی کی کسی نالی یا رگ کا سکڑاو
ریڑھ کی ہڈی کی کسی نالی یا رگ کا سکڑاو، ریڑھ کی نالی یا عصبی رطوبت کا ایک غیر معمولی پر تنگ ہو جانا ہے، جس کے نتیجے میں ریڑھ کی ہڈی یا اعصابی جڑوں پر دباؤ پڑتا ہے۔ [5] علامات میں بازئوں یا ٹانگوں میں درد، بے حسی ، یا کمزوری شامل ہوسکتی ہے۔ [1] علامات عام طور پر شروع میں بتدریج ہوتی ہیں اور آگے کی طرف جھکنے سے بہتر ہوجاتی ہیں۔ [1] شدید علامات میں مثانے کے کنٹرول میں کمی ، آنتوں کے کنٹرول میں کمی ، یا جنسی کمزوری شامل ہوسکتی ہے۔ [1]
ریڑھ کی ہڈی کی کسی نالی یا رگ کا سکڑاو | |
---|---|
ریڑھ کی ہڈی کی کسی نالی یا رگ کا سکڑاو | |
اختصاص | ہڈیوں کی سرجری, اعصابی نظام کی سرجری |
علامات | درد، پاریس تھیسیا(بے حسی)، یا بازوؤں یا ٹانگوں میں کمزوری[1] |
عمومی حملہ | بتدریج[1] |
وجوہات | جوڑوں کا مرض, ریومیٹائڈ گٹھیا, ریڑھ کی ہڈی کی رسولی, چوٹ, ہڈیوں کے بافتوں کی تبدیلی کرنےوالی پیجٹ کی بیماری, ریڑھ کی ہڈی کا غیر فطری خم یا پہلو کی جانب جھکائو, لَمبر مہروں کا پہلے گر جانا., بونا پن[2] |
تشخیصی طریقہ | علامات اور طبی امیجنگ کی بنیاد پر[3] |
مماثل کیفیت | کاوڈا ایکوینا سنڈروم، اوسٹیومائلائٹس، پریفیرل ویسکولر بیماری، فبرومالجیا[4] |
علاج | ادویات، ورزش، کمر پٹی، سرجری۔[5] |
معالجہ | نان اسٹیرائیڈل اینٹی سوزش والی دوائی، ایسیٹامنفین، سٹیرائڈ انجیکشنا[6] |
تعدد | 8فیصد افرد تک[3] |
اسباب میں جوڑوں کا مرض, ریومیٹائڈ گٹھیا, ریڑھ کی ہڈی کی رسولی, چوٹ, ہڈیوں کے بافتوں کی تبدیلی کرنےوالی پیجٹ کی بیماری, ریڑھ کی ہڈی کا غیر فطری خم یا پہلو کی جانب جھکائو, لَمبر مہروں کا پہلے گر جانا اور جینیاتی حالت بونا پن شامل ہو سکتے ہیں۔ [2] اس کی درجہ بندی ریڑھ کی ہڈی کے متاثرہ حصے کے لحاظ سے عنقی ، چھاتی اور لمبر ریڑھ کی ہڈی کی کسی رگ میں سکڑاؤ میں کی جا سکتی ہے۔ لمبر ریڑھ کی ہڈی کی کسی رگ میں سکڑاؤ سب سے زیادہ عام ہے، اس کے بعد سروائیکل سٹیناسس ہوتا ہے۔ [7] تشخیص عام طور پر علامات اور طبی امیجنگ پر مبنی ہوتی ہے۔ [3]
علاج میں دوائیں، کمر پٹی، یا سرجری شامل ہو سکتی ہے۔ [5] ادویات میں لااسٹیرودی مانع سوزش دوا ، ایسیٹامنوفین ، یا اسٹیرایڈ انجیکشن شامل ہو سکتے ہیں۔ [6] کھینچنے اور مضبوط کرنے کی ورزشیں بھی مفید ہو سکتی ہیں۔ [1] بعض سرگرمیوں کو محدود کرنے کی سفارش کی جا سکتی ہے۔ [5] سرجری عام طور پر صرف اس صورت میں کی جاتی ہے جب دوسرے علاج کارآمد نہ ہوں، معمول کے طریقہ کار کے ساتھ ڈیکمپریسیو لیمینیکٹومی (مہروں کے دبیوکا خاتمہ) ہوتا ہے۔ [6]
ریڑھ کی ہڈی کی نالی کا سکڑائو زیادہ سے زیادہ 8 فیصد لوگوں میں ہوتا ہے۔ [3] یہ عام طور پر 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں پایا جاتا ہے [8] عام طور پر مرد اور خواتین یکساں طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ [9] حالت کی پہلی جدید وضاحت 1803 میں انٹون پورٹل کی طرف سے کی گئی ہے، اور اس حالت کے شواہد قدئم مصر کی تاریخ میں بھی موجود ہیں۔ [10]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ ث "Spinal Stenosis". National Institute of Arthritis and Musculoskeletal and Skin Diseases (انگریزی میں). 11 اپریل 2017. Archived from the original on 2021-03-20. Retrieved 2017-12-19."Spinal Stenosis". National Institute of Arthritis and Musculoskeletal and Skin Diseases. 11 April 2017. Archived from the original on 20 March 2021. Retrieved 19 December 2017.
- ^ ا ب "Spinal Stenosis". National Institute of Arthritis and Musculoskeletal and Skin Diseases (انگریزی میں). 11 اپریل 2017. Archived from the original on 2021-03-20. Retrieved 2017-12-19.
- ^ ا ب پ ت Frank J. Domino (2010). The 5-Minute Clinical Consult 2011 (انگریزی میں). Lippincott Williams & Wilkins. p. 1224. ISBN:9781608312597. Archived from the original on 2019-09-03. Retrieved 2017-12-19.
- ↑ Fred F. Ferri (2017). Ferri's Clinical Advisor 2018 E-Book: 5 Books in 1 (انگریزی میں). Elsevier Health Sciences. p. 1202. ISBN:9780323529570. Archived from the original on 2019-09-05. Retrieved 2017-12-19.
- ^ ا ب پ ت "Spinal Stenosis". National Institute of Arthritis and Musculoskeletal and Skin Diseases (انگریزی میں). 11 اپریل 2017. Archived from the original on 2021-03-20. Retrieved 2017-12-19."Spinal Stenosis". National Institute of Arthritis and Musculoskeletal and Skin Diseases. 11 April 2017. Archived from the original on 20 March 2021. Retrieved 19 December 2017.
- ^ ا ب پ "Spinal Stenosis". National Institute of Arthritis and Musculoskeletal and Skin Diseases (انگریزی میں). 11 اپریل 2017. Archived from the original on 2021-03-20. Retrieved 2017-12-19.
- ↑ S. Terry Canale; James H. Beaty (2012). Campbell's Operative Orthopaedics E-Book (انگریزی میں). Elsevier Health Sciences. p. 1994. ISBN:978-0323087186. Archived from the original on 2019-09-01. Retrieved 2017-12-19.
- ↑ "Spinal Stenosis". National Institute of Arthritis and Musculoskeletal and Skin Diseases (انگریزی میں). 11 اپریل 2017. Archived from the original on 2021-03-20. Retrieved 2017-12-19.
- ↑ "Lumbar Spinal Stenosis"۔ OrthoInfo - AAOS۔ دسمبر 2013۔ 2021-01-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-19
- ↑ Norbert Boos; Max Aebi (2008). Spinal Disorders: Fundamentals of Diagnosis and Treatment (انگریزی میں). Springer Science & Business Media. pp. 21–22. ISBN:9783540690917. Archived from the original on 2019-09-05. Retrieved 2017-12-19.