ریگولر تعلیم

فاصلاتی تعلیم کی ضد

ریگولر تعلیم (انگریزی: Regular Education) یا مختصرًا بڑھتے بچوں (اور سیاق و سباق بالغ و سن رسیدہ افراد بھی) کے تعلیمی تجربے کا نام ہے۔ اس میں باضابطہ تعلیم کا نظم اور لازمی طور طلبہ کی حاضری ضروری ہوتی ہے۔ ریگولر تعلیم کا مواد زیادہ تر تعلیمی اداروں میں ریاستی معیارات کے مطابق ہوتا ہے۔ کئی بار مشترکہ کلیدی ریاستی معیارات (Common Core State Standards) پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔[1] یہ معیارات طے کرتے ہیں کہ طلبہ کی کیا تعلیمی صلاحیتیں کس سطح پر ہونی چاہیے۔

اصطلاح کے ذیلی معنے

ترمیم

عام طور سے ریگولر تعلیم کی اصطلاح فاصلاتی تعلیم کی ضد ہے۔ تاہم کبھی کبھی ریگولر کی اصطلاح کو کچھ زمرے کے طلبہ میں فرق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً

  • وہ طلبہ جو سمسٹر یا سالانہ امتحان کے عام دورانیے کے فرق پر لکھ رہے ہیں اور وہ طلبہ جو امتحان کو مکرر پہلی بار لکھنے میں ناکامی کی وجہ سے لکھ رہے ہیں۔ ان میں ثانی الذکر طلبہ کو عمومًا سپلمنٹری امیدوار قرار دیا جاتا ہے جبکہ اول الذکر ریگولر سمجھے جاتے ہیں۔
  • کسی یونیورسٹی یا بورڈ امتحان میں باضابطہ تعلیم کے ساتھ امتحان لکھنے والے طلبہ ریگولر کہلائے جاتے ہیں جبکہ نجی طور پر فارم داخل کر کے امتحان لکھنے والے طلبہ پرائیویٹ قرار دیے جاتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم