فاصلاتی تعلیم
فاصلاتی تعلیم ایسے طلبہ کو گھر بیٹھے تعلیمی کورس دستیاب کراتا ہے جو ملازمت، بیماری یا کسی اور شخصی یا سماجی وجہ سے ریگولر تعلیم مکمل نہیں کر پا رہے ہوں۔ کچھ کورسوں میں محدود تعداد میں رابطے کی نشستیں (Contact classes) اور/یا عملی کام (Practical work) بھی ہوتا ہے جبکہ کچھ اور کورسوں میں طلبہ کو صرف درسی مواد فراہم کیا جاتا ہے اور امتحان پاس کرنا ہوتا ہے۔
پڑھائی کا طریقہ
ترمیمطالب علم جس بھی کورس میں داخلہ لیتے ہیں، اس کورس کا مواد شخصی طور پر، ڈاک یا کورئیر کے توسط سے اس کے پاس بھیج دیا جاتا ہے۔ کئی فاصلاتی ادارے کے بڑے بڑے شہروں میں رابطہ کے مراکز ہوتے ہیں، جہاں کچھ دنوں کی تعلیمی نشستیں بھی پڑھائی جاتی ہیں۔۔ اس کے علاوہ جن شہروں میں مرکز نہیں ہوتے، وہاں ٹیلی کانفرنس کے ذریعے سکھایا جاتا ہے۔ کمپیوٹر پر آن لائن پر تعلیمی مواد بھی دستیاب رہتا ہے۔[1]
نصابوں کی اہمیت
ترمیمفاصلاتی تعلیمی مراکز میں ڈپلوما، بیچلر ڈگری اور پوسٹ گریجویشن اور نظم و نسق کورس چلائے جاتے ہیں۔ ان میں کچھ پیشہ ورانہ کورس بھی چلائے جاتے ہیں جو روزگار دینے والے ہوتے ہیں، جیسے صحافت اور مواصلات عامہ، علم کتب خانہ، تیمارداری کورس، کمپیوٹر کورس وغیرہ۔[1]
داخلے سے پہلے کی جانکاری
ترمیمداخلے سے پہلے طلبہ پروسپکٹس، انٹرنیٹ اور شخصی رابطے کے ذریعے اپنی دلچسپی والے کورس کی مکمل معلومات حاصل کر سکتے۔ ان میں کورس کا تعارف، فیس، امتحانات، منسلکہ مضامین اور افادیت کی رو سے فاصلاتی مرکز کی قانونی حیثیت کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی ضرورت کے حساب سے کسی صحیح کورس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔[1]