ریگولیٹنگ ایکٹ، 1773ء
(ریگولیٹنگ ایکٹ1773ء سے رجوع مکرر)
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
ہندوستان پر ایسٹ انڈیا کمپنی کی عملداری کے زمانہ میں برطانوی پارلیمان نے یہ ایکٹ منظور کرکے کمپنی کے نظام حکومت میں مندرجہ ذیل اصلاحات کیں۔
- بنگال کے گورنر کو ہر سہ صوبجات پر گورنر جنرل مقرر کرکے مدراس اور بمبئی کے صوبے بھی اس کے ماتحت کر دیے۔
- گورنر جنرل کو مشورہ دینے کے لیے چار ارکان کی ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں کثرت رائے سے فیصلے ہوتے تھے اور گورنر جنرل کو کاسٹنگ ووٹ دینے کا حق حاصل تھا
- کلکتے میں ایک عدالت قائم کی گئی جو براہ راست شاہ برطانیہ کی ماتحت تھی۔
- کمپنی کے لیے یہ لازم قرار دیا گیا کہ ہر سال اپنی سالانہ کار گزاری کی رپورٹ برطانوی پارلیمان کے سامنے پیش کرے۔
اس ایکٹ کو ہندوستان میں برطانوی حکومت کا سنگ بنیاد کہا جاتا ہے۔