زبانِ رابطۂ عامہ
عام لوگ آپس میں افہام و تفہیم کے لیے استعمال کرنے والی زبان کو زبانِ رابطۂ عامہ (انگریزی: Lingua franca) کہتے ہیں۔ رابطہ کی زبان سے مراد ایسی زبان ہے جسے ہر فرد با آسانی نہ صرف سمجھ سکے بلکہ اپنی بات دوسروں تک پہنچا سکے۔ اس کی بہترین مثال ہماری اردو زبان ہے۔ اردو پاکستان کی قومی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک علمی، ثقافتی اور بڑی جامع زبان ہے۔ یونیکوڈ کے اعداد و شمار کے مطابق عام طور پر بولی اور سمجھی جانے والی زبانوں میں چینی اور انگریزی کے بعد اردو تیسری بڑی زبان ہے۔ کیونکہ برصغیر پاک و ہند اور دنیا کے دیگر خطوں میں 80 کروڑ سے زائد افراد اسے رابطہ کی زبان کی حیثیت سے استعمال کر رہے ہیں۔ اردو زبان کو سولہویں صدی سے ہی رابطہ کی زبان کے طور پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔ اپنے شروع کے ادوار میں اردو مختلف ناموں سے جانی جاتی رہی ہے۔