زبیدہ خاتون
زبیدہ خاتون ایک پاکستانی اردو ناول نگار کا نام ہے جن کی والدہ اے آر خاتون بہ ذات خود ایک ناول نگار رہی ہیں۔ زبیدہ خاتون اور اے آر خاتون کے لکھے ناول کئی پاکستانی سیریل اور ڈراموں کی شکل میں دیکھے گئے ہیں۔ انھوں نے 1967ء میں اپنی والدہ کی شروع کردہ ناول فاکہہ مکمل کی تھی۔ ان کے ناول عروسہ کو 1992ء میں فاطمہ ثریا بجیا نے ڈراما میں تبدیل کیا تھا۔ اسی طرح کِرن نامی ڈراما ان کے تحریر کردہ ناول پر پی ٹی وی لاہور کی جانب سے 1993ء میں بنایا گیا۔[1] زبیدہ کی تحریریں شعاع کرن ڈائجسٹ اور حنا حجاب ڈائجسٹ کی شکل میں بھی شائع ہو چکی ہیں اور مقبول ہو چکی ہیں۔[2]