زبیر جھارا (پہلوان)

پاکستانی پیشہ ور پہلوان (1960–1991)

محمد زبیر اسلم، (24 نومبر 1960ء - 10 ستمبر 1991ء) جھارا پہلوان کے نام سے مشہور ایک پاکستانی پہلوان تھے جو اپنے کیریئر میں ناقابل شکست رہے۔ 1979ء میں جھارا نے پانچویں راؤنڈ میں جاپانی پہلوان انٹونیو انوکی کو شکست دی جس نے پہلے ان کے چچا اکی پہلوان کو شکست دی تھی۔ بعد میں جھارا اور انوکی اچھے دوست بن گئے۔

زبیر جھارا

شخصی معلومات
پیدائش 24 نومبر 1960ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 10 ستمبر 1991ء (31 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 6 فٹ 2 انچ
وزن 96 کلو گرام
عملی زندگی
تربیت کار اسلم پہلوان
ارشد بجلی
پیشہ پہلوان ،  پیشہ ور پہلوان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل شوقیہ پہلوانی ،  پیشہ ورانہ کشتی   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

تعارف

ترمیم

ان کے والد اسلم پہلوان رستم پنجاب اور رستم ایشیا اور تایا بھولو پہلوان رستم زماں بھی ممتاز پہلوان تھے۔[1]ان کے خاندان کے دیگر ممتاز پہلوانوں کے نام۔ گاماں پہلوان رستم زماں (والد کے تایا)، امام بخش پہلوان رستم ھند (دادا)، بھولو پہلوان رستم زماں (تایا)، غلام پہلوان امرتسریہ رستم زماں (پڑنانا)، اچھا پہلوان رستم پنجاب و رستم ایشیا (والد)

پیشہ ورانہ خدمات

ترمیم

جھارا نے صرف 16 سال کی عمر میں بین الاقوامی سطح پر ریسلنگ شروع کی۔ اس کا قد چھ فٹ دو انچ تھا اور اس کا وزن تقریباً 96 کلو گرام تھا۔ ابتدائی دنوں میں، جھارا نے اپنا پہلا پیشہ ورانہ ریسلنگ میچ ملتان میں زوار ملتانی پہلوان کے ساتھ لڑا اور اسے دو بار شکست دی۔ آپ کو فخر پاکستان اور رستم پاکستان کے القابات بھی حاصل ہیں۔

17 جون 1979ء کو جھارا کی انٹونیو انوکی سے لڑائی ہوئی۔ تاہم چھٹے راؤنڈ کے لیے گھنٹی بجنے سے پہلے ہی پہلوان انوکی نے شکست تسلیم کر لی[2]

انتقال

ترمیم

ان کا انتقال 10 ستمبر 1991ء کو حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔ انھیں بھولو پہلوان جمنازیم لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔ 2015ء میں، انوکی نے جھارا کے بھتیجے ہارون عابد کو جاپان میں اپنی سرپرستی میں لینے کا اعلان کیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.pakistanconnections.com/history/index/2013-09-10/930[مردہ ربط]
  2. "Revival of Bholu Brothers' legacy"۔ Dawn News۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2014 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔