زعفران
اس مضمون میں ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق صفائی کی ضرورت ہے، (جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) |
زعفران | |
---|---|
زعفران کا ایک پھول
| |
جماعت بندی | |
مملکت: | نباتات |
غير مصنف: | پھولدار پودے |
غير مصنف: | یک دالہ |
طبقہ: | ہلیونطب |
خاندان: | Iridaceae |
الأسرة: | Crocoideae |
جنس: | Crocus |
نوع: | C. sativus |
| |
درستی - ترمیم |
زعفران کا دوسرا نام کیسر ہے۔ کیسر کشمیر سے آیا ہے جہاں اس کی کاشت عام اور کاروباری پیمانے پر ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے وادی کشمیر اس کے رنگوں میں کھو جاتی ہے۔ کیسر پودے کے علاوہ انسانی نام کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ کیسر ہمارے گیتوں اور محاوروں میں رچا ہوا ہے۔ پنجابی گیت: چنی کیسری تے گوٹے دیاں تاریاں اس کی عام مثال ہے۔
زعفران کا پودا پیاز سے ملتا جلتا 45 سنٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔ تجارتی زعفران پھولوں کے خشک حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ دنیا کی قیمتی تین بوٹیوں میں سے ایک ہے۔ زعفران کا استعمال انگریزی ادویات کی بجائے دیسی ادویات میں زیادہ ہوتا ہے۔ زعفران میں ایک لازمی نباتاتی تیل ہوتا ہے جو تارپین، الکوحل اور ایسٹرز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے دیگر اجزاء میں کیروسین اور پکروکروسین شامل ہیں۔
زعفران کی فصل: ایک کنال سے 38 لاکھ کی آمدن
زعفران ایک سخت جان پودا ہے۔
یہ پنجاب سمیت پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں کاشت ہو سکتا ہے
یہ پودا ہر طرح کی زمین میں کامیابی سے کاشت کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے ریتلی زمین زیادہ بہتر ہے۔
پاکستان کے وہ علاقے جہاں کسان پانی کی کمی کی وجہ سے پریشان ہیں، زعفران کی فصل سے بھاری منافع کما سکتے ہیں۔ کیونکہ زعفران کو نہائیت ہی کم پانی درکار ہے۔ بلکہ یوں سمجھیے کہ زیادہ پانی زعفران کے لیے نقصان دہ ہے
آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ
زعفران کی فصل سے فی کنال کتنی پیداوار حاصل ہو سکتی ہے؟
زعفران کی فی کنال پیداوار کا حساب لگانے کے لیے ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ایک ایکڑ میں زعفران کے کتنے پودے لگائے جاتے ہیں۔
سیدھا حساب یہ ہے کہ ایک کنال رقبے پر زعفران کے تقریباََ 10 ہزار پودے لگائے جاتے ہیں۔
اگر ایک پودا اوسطاََ تین پھول بھی نکالے تو 10 ہزار پودوں سے 30 ہزار پھول حاصل ہوتے ہیں۔
ویکی ذخائر پر زعفران سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
زعفران کے 150 پھولوں سے ایک گرام خالص زعفران حاصل ہوتا ہے۔ تو اس طرح 30 ہزار پھولوں سے 200 گرام خالص زعفران حاصل ہو گا۔