لائف از اسٹرینج (وڈیو گیم)

(زندگی عجیب ہے سے رجوع مکرر)

زندگی عجیب ہے (لائف اِز اسٹرینج۔ انگریزی میں: Life is Strange)، ایک سے قسط وار، متعامل (انٹر ایکٹو)،مہماتی ویڈیو گیم ہے، جو ڈونٹنوڈ انٹرٹیمننٹ کی طرف سے تیار کیا گیا ہے اور اسکوائر اینکس اس کی ناشر کمپنی ہے۔ یہ گیم پانچ اقساط پر مشتمل ہو گی اور ہر قسط کے درمیان سات ہفتوں کا وقفہ ہے۔ یہ گیم 30 جنوری 2015 کے روز جاری ہوا اور مائیکروسافٹ ونڈوز، پلے اسٹیشن 4، پلے اسٹیشن 3، ایکس بکس ون اور ایکس باکس 360 کے لیے دستیاب ہے۔

Life Is Strange

ڈویلپر Dontnod Entertainment
ناشر اسکوائر اینکس
تقسیم کار اسٹیم،  پلےاسٹیشن سٹور،  ہمبل سٹور،  مائیکروسافٹ اسٹور،  گوگل پلے،  ایپ سٹور  ویکی ڈیٹا پر (P750) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نمونہ ساز Baptiste Moisan
Sebastien Judit
Sebastien Gaillard
ہدایت کار Raoul Barbet
Michel Koch
مصنف Christian Divine
Jean-Luc Cano
پروڈیوسر Luc Baghadoust
فنکار Amaury Balandier
کمپوزر Jonathan Morali
انجن Unreal Engine 3
پلیٹ فارم مائیکروسافٹ ونڈوز, PlayStation 4, پلے اسٹیشن 3, Xbox One, ایکس بوکس 360
تاریخ اجرا
Episode 1
  • 30 January 2015
Episode 2
  • 24 March 2015
Episode 3
  • May 2015
Episode 4
  • TBA
Episode 5
  • TBA
صنف Graphic adventure
موڈ Single-player
میڈیا Download
انپٹ تختۂ کلید،  فارہ،  ٹچسکرین  ویکی ڈیٹا پر (P479) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم
PEGI:  ویکی ڈیٹا پر (P908) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر 16
عمر 16
USK:  ویکی ڈیٹا پر (P914) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر
عمر

ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اس گیم میں، کہانی اور کردار کی تشکیل کی بنیاد، روایتی مہمانی گیم کی بجائے میں مرکزی کردار کے جملے اور عمل پر مبنی ہے۔ جسے اشارہ اور انتخاب (پوائنٹ اینڈ کلک )کے طرزپر استعمال کرنا ہے۔ گیم کے کھلاڑی کے منتخب جملوں اور عمل کے انتخاب پر ہی کہانی آگے بڑھے گی۔ کھلاڑی اسے اپنے حساب سے ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہو تا ہے۔ اور وہ ایک بار وقت میں واپس سفر کرکے، اپنے منتخب جملوں اور عمل میں تبدیلی بھی کر سکتا ہے۔

گیم کا انداز ترمیم

زندگی عجیب ہے، ایک مہماتی طرز کا سہہ البعادی (تھری ڈی) اور تیسرے شخص کی نظر سے کھیلا جانے والا (تھرڈ پرسن شوٹر) گیم ہے۔ جس میں کھلاڑی مرکزی کردار میکس کا کنٹرول سنبھالتا ہے۔ گیم وقت کے واپس پلٹنے کے میکینکس پر مشتمل ہے، جس میں کھلاڑی مختصر وقت کے لیے ماضی میں واپس جاکر اپنے کیے ہوئے عمل کو تبدیل کرنے کے قابل ہوتا ہے، اس کے انتخاب شدہ جملے اور عمل یا کسی بھی عمل میں تبدیلی، مختصر یا طویل مدتی نتائج کے ذریعے کی کہانی پر اثرانداز ہوگی۔ ڈونٹنوڈ انٹرٹینمنٹ کے تخلیقی ڈائریکٹر جین میکسمی مورس کا کہنا ہے کہ ’’تاہم اس میں آپ کے منتخب کیے ہوئے جملوں میں کوئی بھی حتمی جواب نہیں ہے، آپ کا کیا گیا انتخاب شاید مختصر مدت کے لیے اچھا ثابت ہو، مگر آگے چل کر اس کے نتائج بدتر بھی ہو سکتے ہیں۔

آپسی مکالمے کے تبادلے کو ماضی میں جاکر تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے، جسے اختیاری جملوں کی صورت میں اسکرین پر پیش کیا جائے گا۔ اپنی یا دوسرے کی گفتگو یا عمل کا تجزیہ کرنے کے بعد وقت میں پیچھے جانے کر آپ اپنے جملوں یا عمل میں تبدیلی لا سکتے ہیں یا نئی بات اختیار کرسکتے ہیں۔ کھیل کے دوران آپ کسی چیز استعمال کے لیے اٹھاتے ہیں تو وہ وقت میں پیچھے جانے پر بھی آپ کے پاس موجود رہتی ہے۔

مرکزی خیال ترمیم

گیم کی کہانی ایک لڑکی میکسین کولفیلڈ Maxine Caulfield پر مرکوز ہے، جو ایک فوٹو گرافی کی طالبہ ہے، اسے ایک دن اچانک پتہ چلتا ہے کہ اس میں وقت کو دوبارہ پیچھے کرنے کی صلاحیت ہے، گیم کے دوران اس کی ہر پسند اور انتخاب تتلی اثر کی طرح نافذ ہوکر گیم کی کہانی پر اثر انداز ہوتی ہے۔

تتلی اثر (انگریزی : Butterfly effect )طبیعیات میں ’’انتشار کے نظریے‘‘ نظریہ شواس (کیاس تھیوری)کا ایک اہم حصہ ہے۔ اِس کا سادہ سا مطلب ہے کہ ابتدائی کیفیت میں چھوٹی چھوٹی سی تبدیلیاں بعد میں بہت بڑی تبدیلیوں کو جنم دی سکتی ہیں۔

بلا سوچے سمجھے اور بغیر کسی دور اندیشی کے کیے جانے والے فیصلے، آغاز میں بظاہر ویسے ہی بے ضرر دکھائی دیتے ہیں، جیسا کسی تتلی کے پروں کی پھر پھراہٹ، مگر وہی فیصلے بعد میں، کئی نسلوں کے لیے روگ بن جاتے ہیں اور ایسے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں، جو اپنے ساتھ، خس و خاشاک کی طرح سب کچھ بہا کے لے جاتا ہے۔ یہی اس گیم کا مرکزی خیال ہے۔

گیم کے کردار ترمیم

گیم کا مرکزی کردار 18 سالہ میکس (میکسن کلوفیلڈ) کا ہے، جو بلیک ویل اکیڈمی کی فوٹوگرافی کلاس میں بارہویں جماعت کی طالبہ ہے، وہ آرکاڈیا بے، اوریگون کی ایک رہائشی ہے اور پانچ سال بعد واپس لوٹی ہے۔ ایک دن اس پر اچانک انکشاف ہوتا ہے کہ اس میں وقت کو واپس موڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔

کلوئے پرائس، میکس کی بچپن کی دوست ہے، اس کے علاوہ بلیک ویل اکیڈمی کے دو اسٹوڈنٹ وارن گراہم اور کیٹ مراش بھی اس کے دوست ہیں۔

بلیک ویل اکیڈمی میں زیر تعلیم امیر اور مغرور لڑکی وکٹوریا چیس، اکیڈمی کے ٹرسٹی کا بگڑا ہوا بیٹا ناتھن پرسکوٹ میکس کو ناپسند کرتے ہیں۔

باقی اسٹوڈنٹ میں جولیٹ واٹسن ،ٹیلر کرسٹنسن برُوک اسکاٹ، ڈینا وارڈ، ایلیسا، زیکری، کورٹنی، جسٹن، اسٹیلا ہِل، لوگان رابرٹسن، ٹریور، ہائیڈن، لیوک پارکر، ایوان اور ڈینیل شامل ہیں۔ کلوئے پرائس کی ایک دوست ریچل ایمبر بھی اکیڈمی کی طالبہ ہے، لیکن وہ کئی مہینوں سے گمشدہ ہے۔

کلوئے کی ماں جوئس پرائس ایک ریسٹورنٹ چلاتی ہے، کلوئے کا سوتیلا باپ ڈیوڈ میڈسن اکیڈمی میں سیکیورٹی کی دیکھ بھال کرتاہے۔ مارک جیفرسن میکس کی فوٹوگرافی کلاس کے استاد ہیں۔ میشیل گرانٹ سائنس کلاس کی استانی ہیں۔ اور رے ویلز اکیڈمی کے پرنسپل ہیں۔ سیموئیل اکیڈمی میں صفائی، جاروب کشی اور مالی کا کام کرتا ہے۔

گیم کی کہانی ترمیم

قسط 1- تکوینی حالت ترمیم

کہانی کی آغاز میکسن کلوفیلڈ کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جو خود کو ایک خواب میں پاتی ہے جس میں ایک پھیلتا ہوا طوفانی بگولہ(ٹورنیڈو) شہر کے مینارہ نور (لائٹ ہاؤس ) کو تباہ کردیتا ہے۔ وہ گھبراکر بیدار ہوتی ہے تو خود کو کلاس کے بیچوں بیچ میں پاتی ہے، اپنا توازن بحال کرنے کے لیے وہ باتھ روم چلی جاتی ہے۔ وہاں، میکس دیکھتی ہے کہ ایک لڑکی کے پیچھے ایک لڑکا ( ناتھن پرسکوٹ) باتھ روم میں گھس آیا ہے، دونوں میں جھگڑا ہوتا ہے اور لڑکا پستول نکال کر لڑکی پر فائر کردیتا ہے۔ میکس گھبراکر بچانے کے لیے چیختی ہے۔ لیکن اسی لمحے ایک جھماکہ ہوتا ہے اور وہ خود کو کلاس روم میں دوبارہ اسی حالت میں پاتی ہے۔ وہ وقت میں واپس پلٹ چکی ہوتی، کلاس روم میں وہی کچھ مناظر ہوتے ہیں جو وہ دیکھ چکی ہوتی۔ اس بار وہ ذہنی طور پر تیار ہو کر لڑکی کو بچانے کے لیے باتھ روم بھاگتی ہے اور وہاں پہنچ کر لڑکے کی گولی چلانے سے پہلے فائر الارم بجادیتی ہے۔ اور یوں وہ اس لڑکی کو بچالیتی ہے۔ جس لڑکی کی وہ جان بچاتی ہے وہ اس کے بچپن کی دوست کلوئے پرائس تھی۔(یہاں کھلاڑی کے انتخاب پر ہے کہ وہ پرنسپل سے ناتھن پرسکوٹ کی شکایت کرے یا نہیں)

میکس، کلوئے پرائس کے ساتھ اس کے گھر جاتی ہے جہاں اسے پتہ چلتا ہے کہ اس کے سوتیلے باپ ڈیوڈ میڈس نے پورے گھر میں سیکیورٹی کیمرے لگائے ہوئے ہیں۔ کلوئے اپنے سخت مزاج سوتیلے باپ کو پسند نہیں کرتی، میکس اور کلوئے، چہل قدمی کے لیے شہر کے لائٹ ہاؤس کی طرف جاتے ہیں، جہاں میکس کو پھر وہی خواب نظر آتا ہے، اسے یقین ہوتا ہے کہ وہ ایک خواب نہیں بلکہ مستقبل کی جھلک ہے، وہ کلوئے کو اپنی صلاحیتوں کے بارے میں بتاتی ہے اور اسے آگاہ کرتی ہے کہ جلد ہی ایک بڑی آفت ٹورنیڈو کی صورت میں اس قصبے کی طرف آنے والی ہے۔

قسط 2- وقت سے باہر ترمیم

اگلے دن، میکس ہاسٹل میں بیدار ہوتی ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ اس کے ساتھی طالب علم کیٹ مارش کے متعلق چہ مگوئیوں میں مصروف ہیں۔ اس کی ایک وائرل ویڈیو کے لیے اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ کیٹ مارش سے ملتی ہے، جو بتاتی ہے کہ ایک پارٹی میں کسی نے اس کے مشروب میں کوئی نشہ آور شے ملادی اور اس کی ویڈیو بناکر انٹر نیٹ پر پھیلا دی ہے۔ (یہاں کھلاڑی کے انتخاب پر ہے کہ میکس، کیٹ کو پولیس کے پاس جانے پر راضی ہو یا نہیں ) میکس، کیٹ کو حوصلہ دیتی ہے اور اس کی مدد کرنے کی ہامی بھرتی ہے۔ میکس بالآخر کلوئے کی والدہ جوائس کے ویسٹورنٹ جاتی ہے، جہاں کلوئے نے اسے کھانے کی دعوت دی تھی۔ ہاں وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے کلوئے کی غلط فہمی دور کرتی ہے اور اسے اپنی صلاحیتوں کا یقین دلاتی ہے۔ کلئے اسے اپنے ساتھ خفیہ ٹھکانے چلنے کا کہتی ہے، اتنے میں کیٹ کا فون آتا ہے۔ (یہاں کھلاڑی کے انتخاب پر ہے کہ وہ کلوئے اور کیٹ میں سے کس کو ترجیح دے ) اس کے بعد وہ کلوئے کے ساتھ اس کے خفیہ ٹھکانے جا تی ہے۔ جو ایک بڑا جنک یارڈ ہوتا ہے۔ جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتی ہے۔ تاہم، اس دوران اس کی نکسیر سے خوب آنے لگتا ہے اور وہ بے ہوش ہوجاتی ہے، ہوش آنے کے تھوڑی دیر بعد وہ خود کو بہتر محسوس کرنے لگتی ہے، دونوں پھر ریل کی پٹریوں پر گھومتے ہیں یہاں کلوئے کا پیر ریل کی پٹری میں پھنس جاتا ہے اور اسی وقت ریل کے آنے کی آواز آتی ہے۔ میکس اپنی صلاحیتوں کے استعمال سے کلوئے کو بچاتی ہے۔ کلوئے میکس کو دوبارہ بلیک ویل اکیڈمی چوڑتی ہے، جہاں وہ کلاس اٹینڈ کرتی ہے۔ کلاس کے دوران، اچانک ایک لڑکا آکر سب کے پکارتا ہے اور ہاسٹل پہنچنے کا کہتا ہے۔ کیٹ مارش کودنے کی نیت سے ہاسٹل کی چھت پر کھڑی ہوتی ہے، اس سے پہلے کہ وہ کودے میکس اپنی صلاحیتوں کے استعمال سے کیٹ کو بچانے کی کوشش کرتی اور چھت پر جا پہنچتی ہے (یہاں کھلاڑی کے انتخاب پر ہے کہ وہ کیٹ خودکشی نہ کرنے پر کس طرح قائل کرے)۔ بالآخر، میکس، کیٹ اور کلوئے کی لاپتہ دوست ریچل ایمبر کو کھوجنے کا عزم کرتی ہے۔