زیبرا کراسنگ
زیبرا کراسنگ
زیبرا کراسنگ پیدل انسانوں کے لیے سڑک عبور کرنے کے واسطے مخصوص کیا جانے والا راستہ، جو سڑک پر سفید پٹیاں سے بنایا جاتا ہے، زیبرا کراسنگ کہلاتا ہے۔ یہ پٹیاں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ہوتی ہیں سڑک کے سیاہی ماہل ہونے کی وجہ سے یہ حصہ کالا و سفید دھاری دار نظر آتا ہے۔
وجہ تسمیہ
ترمیمزیبرا ایک جانور ہے جو افریقہ میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ جو دیکھنے میں گدھے کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔ البتہ جسمانی لحاظ سے گدھا قدرے کمزور ہوتا ہے۔ زیبرے کی کھال پرکالی و سفید پٹیاں ہوتی ہیں۔ سڑک، شاہراه اور گزرگاه عبور کرنے کے لیے، پیدل انسانوں کے لیے سڑک عبور کرنے کے واسطے مخصوص کیے جانے والے حصے کا رنگ بھی زیبرے کی کھال جیسا نظر آتا ہے۔ اس لیے اس حصہ سڑک کو زیبرا کراسنگ کہاجاتا ہے۔