زیبرا گھوڑے سے مشابہ ایک جانور ہے۔ یہ جانور براعظم افریقہ میں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ ان کی تین اقسام ہوتی ہیں:

  • میدانی زیبرے
  • پہاڑی زیبرے
  • گریویز زیبرے

میدانی زیبرے ایک خاص علاقے گراس لینڈ میں بھی پائے جاتے ہیں، جو افریقہ کے ملک تنزانیہ میں کثرت سے ملتے ہیں۔ یہ زیبرے گھاس کے میدانوں میں رہتے ہیں۔ اس کے دوڑنے کی رفتار بھی خاصی تیز ہوتی ہے اس کی سیاہ دھاری انسان کے فنگر پرنٹس کی مانند ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، دراصل زیبرا گدھے کی طرح دولتی مار کر اپنا دفاع کرتے ہیں۔ ان کی شکل و صورت گھوڑے جیسی ہوتی ہے۔ ٹانگیں پتلی ہوتی ہیں۔ زیبرے کی نسل معدوم ہونے کے قریب ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ماہنامہ ہمدرد نونہال، اپریل 2019