زیتون، غزہ
زیتون (عربی: الزيتون) غزہ کا ایک ضلع ہے جو شہر کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔ یہ 1930ء اور 1940ء کی دہائیوں میں تعمیر کیا گیا تھا جب غزہ اپنے مرکز سے باہر ترقی کر رہا تھا۔ ابتدائی تعمیر کے لیے زیادہ تر فنڈنگ غیر ملکی اداروں جیسے مشنری ہسپتالوں سے منسوب ہے۔ [1] 1948ء کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد، فلسطینی پناہ گزینوں کی آمد کے ساتھ، زیتون کی آبادی میں اضافہ ہوا۔ احمد یاسین کا خاندان 1950ء کی دہائی میں ضلع میں آباد ہوا۔ [2]
زیتون، غزہ | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | ریاستِ فلسطین |
تقسیم اعلیٰ | فلسطینی قومی عملداری |
متناسقات | 31°29′46″N 34°27′23″E / 31.496°N 34.4565°E |
قابل ذکر | |
درستی - ترمیم |
جنگ غزہ (2008ء-2009ء) میں اسرائیلی دفاعی افواج نے علاقے میں زمینی دراندازی شروع کی اور ضلع پر قبضہ کر لیا۔ اس دوران 48 فلسطینی مارے گئے جن میں زیادہ تر تین خاندانوں سے تھے۔ اس کے علاوہ 27 گھر، متعدد کھیت اور ایک مسجد تباہ ہو گئی۔