زید اللہ فہیم
زید اللہ فہیم کا تعلق پاکستان آزاد کشمیر میرپور سے ہے۔ وہ اردو شاعر اور قانون دان تھے۔وہ 8 نومبر 1951ء کو میر پور آزاد کشمیر کے جرال گھرانے میں پیدا ہوئے،[1]
تعلیم
ترمیمانھوں نے اسلامیہ ہائی اسکول ڈنگہ سے 1957ء کو میٹرک کرنے کے بعد گورنمنٹ اصغر مال راولپنڈی سے پروفیسر کرم حیدری جیسے جید اساتذہ کے زیر سایہ 1961ء گریجویشن مکمل کی۔ کراچی یونیورسٹی سے معاشیات میں 1966ء کو ایم اے کرنے کے بعد سندھ لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی[2]
عملی زندگی
ترمیمزید اللہ فہیم جرال نے لاہور سے اپنی وکالت کا آغاز کیا۔ آزاد کشمیر کی جوڈیشل سروس کا امتحان پاس کر کے بطور سب جج ملازمت کا آغاز کیا۔ سینئر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ میرپور بار کے سینئر ممبر بھی رہے۔ 15 ستمبر 1973ء سے 21 نومبر 2003ء تک جج میر پور رہے،[3]
شاعری
ترمیمانھوں نے کالج کے زمانے سے غزلیں کہنی شروع کیں اور ابتدا میں اپنے اساتذہ سے اصلاح لیتے رہے۔ ملازمت کے دوران لا تعداد مشاعروں میں حصہ لیا۔ آپ کا کلام ملک کے ممتاز اخباروں جنگ، نوائے وقت کے علاوہ ادبی رسالے فنون اور سہ ماہی تخلیق میں بھی چھپتا رہا۔
مجموعہ کلام
ترمیمان کا اردو شعری مجموعہ "چراغ پلکوں پر" اکتوبر 2023ء میں شائع ہوا۔[4]
وفات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 07 جنوری 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2024
- ↑ https://www.humsub.com.pk/526829/syed-shabbir-ahmad-161/
- ↑ https://www.humsub.com.pk/526829/syed-shabbir-ahmad-161/
- ↑ https://www.humsub.com.pk/526829/syed-shabbir-ahmad-161/