زین عباس
معروف شاعر
تعارف
ترمیم16 نومبر 1998ء کو گجرات میں پیدا ہوئے،، گورنمنٹ زمیندار ڈگری کالج گجرات میں زیر تعلیم رہے، پھر منہاج یونیورسٹی لاہور میں ڈاکٹر آف کلینیکل نیوٹریشن میں 2017ء کو داخلہ لیا،،
نوجوان ترقی پسند شاعر سید زین عباس زیدی انجمن ترقی پسند مصنفین لاہور کے نومبر 2020ء کو جوائنٹ سیکرٹری بنے- ان کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو سرخ ایوارڈ اور غالب ایوارڈ سے نوازا گیا ہے- عالمی اخبار فیملی کے رکن بھی رہے تھے،
نمونہ کلام
ترمیمبتا کیا کرے گا قیامت کے بعد
سدا کیا کرے گا قیامت کے بعد
ابھی تو تماشے میں مشغول ہے
خدا کیا کرے گا قیامت کے بعد
مرے سکّے تو میری دنیا کے ہیں
چلا کیا کرے گا قیامت کے بعد
فنا کرنے پر خوش ہے کیوں مولوی
یہ کیا کیا کرے گا قیامت کے بعد
یہ دنیا اگر ختم ہو جائے گی
جلا کیا کرے گا قیامت کے بعد
بتا زین چارہ گری کے سوا
ادا کیا کرے گا قیامت کے بعد