سائنسی مثیلیت
سائنسی مثیلیت (scientific modelling) ایک ایسا طریقۂ عمل ہے جس میں تصوراتی، مخططی اور ریاضیاتی مثالین (models) تخلیق کیے جاتے ہیں۔ یعنی اسی بات کو یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ سائنسی مثیلیت یا سائنسی مثیل سازی، سائنسی اسالیب (methods)، طرازات اور نظریات کی کو استعمال کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے علوم کے ليے وضاحتی نمونے تیار کرنے کا نام ہے۔ نمونے یا مثالین تیار کرنے سے سائنسی تحقیق میں بہت مدد ملتی ہے اور اسی وجہ سے ہر سائنسی شعبے میں اپنی سہولت کے مطابق مثالین کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ سائنسی مثیلیت کے دوران ؛ فلسفۂ سائنس، نظریۂ نظامات (systems theory) اور استصبار معلومات (knowledge visualization) کے شعبہ جات سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر سائنسی مثیلیت سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |