سائیں ظہور

پاکستانی گلوگار

سائیں ظہور (پنجابی: ਸੈਨ ਜ਼ਹੂਰ‎) (پیدائش: 1936) اوکاڑہ، پاکستان کے تعلق رکھنے والے ایک صوفی گلوکار ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ وقت درباروں اور درگاہوں پر گزارا ہے۔ 2006ء سے پہلے ان کا کوئی کلام ریکارڈ نہیں ہوا تھا جبکہ وہ عوامی گلوکار ہونے کے وجہ سے بی بی سی ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہوئے تھے۔[1][2] سائیں ان کا نام نہیں ہے بلکہ یہ سندھی قوم کا ایک لقب ہے۔

سائیں ظہور
ذاتی معلومات
پیدائشاوکاڑہ، پاکستانپیدائش 1936
تعلقاوکاڑہ، پاکستان
اصناففوک موسیقی
پیشےموسیقار، گلوکار
آلاتاکتارا، تمبی
ریکارڈ لیبلپاکستان - کوک سٹوڈیو، پاکستان

زندگیترميم

سائیں ظہور ساہیوال ڈویژن کے ایک ضلع اوکاڑہ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے گھر میں سب سے چھوٹے تھے اور انہوں نے پانچ سال کی عمر سے ہی گانا شروع کر دیا تھا۔ دس سال کی عمر میں انہوں نے گھر کو خیر آباد کہہ کر درباروں اور خانقاہوں کو اپنا مسکن بنا لیا۔

سائیں ظہور احمد نے 10سال کی عمر میں پہلی مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا جب وہ ایک مشہور فیملی ”مانیکا“ کی شادی میں گئے۔ سائیں ظہور کا شمار پاکستان کے اُن لیجنڈ گلوکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے صوفی میوزک کو لوگوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سائیں ظہور مزارات پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور لوگ بڑے احترام سے ان کو سننے کے لیے آتے ہیں۔ اس کے علاوہ سائیں ظہور کوک سٹوڈیو میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

ان کے مشہور صوفی کلام میں” تومبہ، اللہ ہو، نچنا پیندا ہے، تیرے عشق نچایا، اک الف، اور ربا ہو“ وغیرہ شامل ہیں۔

2006ء میں ان کا پہلا مجموعہ کلام آوازیں کے نام سے متھیلا ریکارڈز کے ذریعے منظر عام پر آیا۔ 2007ء میں انہوں نے ایک پاکستانی فلم خدا کے لیے کے لیے ایک گانا بھی گایا۔ 2011ء میں انہوں نے ایک برطانوی فلم ویسٹ از ویسٹ کے لیے گانا گایا اس کے علاوہ انہوں نے اس فلم میں اداکاری بھی کی۔[3]

مشہور گانےترميم

  • تمبا (کوک سٹوڈیو سیزن 2)
  • اللہ ہو
  • نچنا پیندا اے
  • تیرے عشق نچایا
  • اک الف تیرے درکار (کوک سٹوڈیو سیزن 2)
  • اللہ ہو (کوک سٹوڈیو سیزن 6)
  • ربا ہو (کوک سٹوڈیو سیزن 6)

فلمیںترميم

ان کی موسیقی اس فلم کے لیے استعمال کی گئی۔

حوالہ جاتترميم

  1. روبن ڈینیلوو (2 دسمبر 2005). "صوفی چوائس". دی گارڈین. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2007. 
  2. آیون کرسلر. "فاتح بی بی سی میوزک ایوارڈز 2006ء سائیں ظہور، پاکستان". بی بی سی. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2007. 
  3. "sain zahoor brings the soul of sufi to west". 01 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2014. 

بیرونی روابطترميم

سائیں ظہور دہائیوں سے درباروں پر گا رہے ہیں۔آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ saeen.net (Error: unknown archive URL)