محمد فیاض المعروف سائیں فیاض ویران رونقی (پیدائش 25مئ 1948ء -وفات 01 جنوری 2023ء) بوقت صبح ماسٹر کریم داد کے گھر خاندان جنجوعہ راجپوت بمقام میرا مٹور، تحصیل کہوٹہ، ضلع راولپنڈی میں پیدا ھوے۔ میٹرک تک کی تعلیم مٹور ھائی اسکول سے حاصل کی بعد ازاں پاک آرمی 1965ء میں بھرتی ھوئے۔ ایف ایف رجمنٹ میں ریکروٹمنٹ کی باکسنگ، فوٹو گرافی، پیرا شوٹنگ، ھائی جمپ، کبڈی، اور شعر و شاعری آپ کے مشاغل تھے اپنے مشاغل میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ 1969ء میں ریئرڈ ڈسچارج ھوے اور گھر آکر گلہ بانی شروع کر دی آپ نے شعرو شاعری میں اصلاح اپنے چچا زاد ساھیں خادم خمید (بھگون ) سے لی اس دوران آپ نے کھیتی باڑی کرتے رہے۔ 1971ء کی جنگ میں آپ بطور والینٹیئر شامل ھوے جنگ کے اختتام کے بعد واپس گھر لوٹ آئے۔ آپ نے رشتہ ازدوجیت سے کنارہ کشی کرلی اور ایک محفل (تھوہا خالصہ)دربار پر جانے کے بعد حالت جذب کی رقت طاری ھوئی آپ کی فن شاعری میں درویشن، رانی، سورج، رونق، سائیں اورویران جیسے نام شام ہیں۔ آپ گذشتہ تیس سے زائد برسوں سے حالت جذب جیسی کفیت میں مبتلا ہیں آپ کی ایک خستہ حال کوٹھڑی اوڑنا بچھونا ہے آپ سخت سردیوں میں اس کوٹھڑی کے اندر اور سخت گرمیوں میں کوٹھڑی کے باھر بیھٹتے ہیں آپ کے عقیدت مندوں یا شاعری سے متاثر افراد کا تانتا صبح سے شام تک لگا رھتا ہے۔ آپ کے دو بھائی ایک بڑے (ر)صوبیدار الیاس صاحب جو ریٹائیرڈپٹی ماسٹر بھی رہے ہیں جو پیر نقیب اللہ شاہ کے خلیفہ مجاز بھی ہیں ایک چھوٹے سائیں اخلاص جو نجی ٹیلی فون کی کمپنی میں بطور سیکیورٹی گارڈ کام کرتے رہے ہیں جن کا زیادہ وقت اب سائیں فیاض ویران کی دیکھ بھال میں گزرتا ہے۔