تحصیل کہوٹہ
تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی، پنجاب، پاکستان کی آٹھ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔[1] اس تحصیل کا صدر مقام کہوٹہ ہے۔ اس میں 13 یونین کونسلیں ہیں۔
تحصیل | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب، پاکستان |
ضلع | ضلع راولپنڈی |
صدر مقام | کہوٹہ |
ٹاؤن | 1 |
یونین کونسلیں | 13 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
• گرما (گرمائی وقت) | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+6) |
کہوٹہ ضلع راولپنڈی کی سب سے پرانی تحصیل ہے جو 1887ء میں قائم ہوئی 1947ء سے پہلے یہاں بڑی تعداد میں غیر مسلم آباد تھے کہوٹہ میں ایک بہت پرانا مندر بھی ہے جس کو پنڈت ہیرانند نے تعمیر کروایا 1947ء میں لارڈماونٹ بیٹن نے کہوٹہ کا دورہ کیا اور یہاں کے مقامی رہنماوں سے ملاقات بھی کی جن میں راجگان اعوان اور شیخ خاندان کے لوگ شامل تھے کہوٹہ بلاشبہ ایک خوبصورت علاقہ ہے یہاں کے لوگ بہادر جفاکش اور وفادار ہیں تحصیل کہوٹہ سے پاکستان کی بڑی بڑی شخصیات نکلی جن میں راجا ظفر الحق جنرل ظہیر السلام بابر اعوان مہرین انور راجا جنرل ٹکا خان مرتضی ستی و دیگر شامل ہیں۔ یہاں کے بڑے خاندانوں میں راجپوت۔ شیخ۔ اعوان۔ ستی۔ عباسی۔ سید۔ قریشی۔ مہاجرین وغیرہ شامل ہیں۔
ضلع راولپنڈی کی دیگر تحصیل
ترمیم- تحصیل راولپنڈی
- تحصیل راول ٹاؤن
- تحصیل ٹیکسلا
- تحصیل کلر سیداں
- تحصیل گوجر خان
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "ضلع راولپنڈی کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں" (بزبان انگریزی)۔ حکومت پاکستان