ساختمانی تختیاں
کرئہ ارض کا ايک خارجى خول (outer shell) ہے، جو پورے قشر الارض (crust) کے ساتھ ساتھ غلاف زمین (mantle) کے اس اوپرى حصہ پر مشتمل ہے۔ يہ خول ٹھوس چٹانى ہے۔ قشر الارض اور غلاف ارض کى اس مشترکہ چٹانى پرت کو کرۂ حجرى lithosphere کہا جاتا ہے۔ کرئہ حجرى کى موٹائى ہر جگہ تقريبا 100 کلو ميٹر ہے۔ يہ کرۂ حجرى ايک وحدت نہيں ہے بلکہ وہ تيس چھوٹے بڑے ٹکڑوں ميں بٹا ہوا ہے، ان ٹکڑوں کو ساختمانی تختیاں (tectonic plates) کہا جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر ساختمانی تختیاں سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |